ساگر میں دردناک حادثہ: شادی سے لوٹے ٹیچر والد اور 9 سال کے بیٹے کی سوتے وقت موت، پولیس تحقیقات جاری
ساگر، 24 جون (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گورجھامر تھانہ علاقے میں ایک دل دوز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ٹیچر اور ان کے 9 سالہ بیٹے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ دونوں کی طبیعت رات میں اچانک خراب ہوگئی اور اسپتال لے جاتے وقت انہوں نے
بھولا ناتھ پرجاپتی (49)  اور 9 سالہ بیٹے لکشیہ پرجاپتی۔ فائل فوٹو


ساگر، 24 جون (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے ساگر ضلع کے گورجھامر تھانہ علاقے میں ایک دل دوز واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک ٹیچر اور ان کے 9 سالہ بیٹے کی مشتبہ حالات میں موت ہو گئی۔ دونوں کی طبیعت رات میں اچانک خراب ہوگئی اور اسپتال لے جاتے وقت انہوں نے دم توڑ دیا۔ واقعے کے بعد پورے گاوں میں سوگ کا ماحول ہے۔

معلومات کے مطابق، گورجھامر میں واقع سرسوتی ششو مندر میں آچاریہ کے عہدے پر فائز بھولا ناتھ پرجاپتی (49) منگل کی رات اپنے 9 سالہ بیٹے لکشیہ پرجاپتی کے ساتھ کمرے میں سو رہے تھے۔ ان کی اہلیہ اور تین بیٹیاں دوسرے کمرے میں تھیں۔

افرادِ خانہ کے مطابق، رات تقریباً ڈھائی بجے اچانک لکشیہ کی طبیعت خراب ہو گئی۔ اسے گھبراہٹ ہونے لگی۔ بیٹے کی حالت دیکھ کر والد اٹھے تو کچھ ہی دیر میں ان کی بھی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں الٹیاں ہونے لگیں۔ دونوں کی حالت بگڑتی دیکھ کر خاندان میں کہرام مچ گیا۔

اہلِ خانہ فوری طور پر دونوں کو مقامی معالج کے پاس لے کر پہنچے، جہاں سے انہیں دیوری ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے حالت نازک ہونے پر دونوں کو ضلع اسپتال ساگر ریفر کر دیا، لیکن راستے میں ہی والد اور بیٹے کی موت ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ واقعے سے کچھ گھنٹے قبل بھولا ناتھ پرجاپتی مڈھی جمونیا گاوں میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ وہ رات تقریباً 8 بجے گھر لوٹے تھے۔ گھر آنے کے بعد کھانا کھا کر والد اور بیٹے سونے چلے گئے تھے۔

متوفی لکشیہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کی تین بہنیں ہیں، جن میں سے بڑی بہن کی شادی ہو چکی ہے۔ والد اور بیٹے کی ایک ساتھ موت سے خاندان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد گورجھامر تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کی۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچنامہ تیار کر کے پوسٹ مارٹم کرایا اور لاشیں وارثین کے سپرد کر دیں۔

گورجھامر تھانہ پولیس کے مطابق، معاملے میں مرگ قائم کر کے جانچ کی جا رہی ہے۔ موت کی وجوہات کا ابھی تک واضح انکشاف نہیں ہو سکا ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande