آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی چیمپئن شپ : وںشیکا اور شیوا نے چاندی کا تمغہ جیتا، ہندوستان سر فہرست
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ جرمنی کے شہر سُول میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی چیمپئن شپ 2026 میں بھارتی نشانہ بازوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی وںشیکا چودھری اور شیوا نروال کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مخلوط ٹیم جونیئر مقابلے
آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی چیمپئن شپ : وںشیکا اور شیوا نے چاندی کا تمغہ جیتا، ہندوستان سر فہرست


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ جرمنی کے شہر سُول میں منعقدہ آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی چیمپئن شپ 2026 میں بھارتی نشانہ بازوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت کی وںشیکا چودھری اور شیوا نروال کی جوڑی نے 10 میٹر ایئر پسٹل مخلوط ٹیم جونیئر مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت کر ملک کے تمغوں کی تعداد میں ایک اور اضافہ کیا۔

بھارتی جوڑی نے پورے مقابلے کے دوران مؤثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی اور آخرکار چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے مقابلے میں ایک اور اہم تمغہ حاصل کر لیا۔

اس تمغے کے بعد آئی ایس ایس ایف جونیئر عالمی چیمپئن شپ 2026 میں بھارت کے مجموعی تمغوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔ بھارتی دستے کے حصے میں اب 5 طلائی، 4 چاندی اور 7 کانسے کے تمغے شامل ہیں۔

انفرادی، ٹیم اور مخلوط ٹیم مقابلوں میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بدولت بھارتی دستہ تمغوں کی فہرست میں سرفہرست برقرار ہے۔ بھارتی نشانہ بازوں کی مسلسل کامیابی نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کی مضبوط موجودگی کو ظاہر کیا ہے۔

قومی رائفل تنظیم نے بھارتی کھلاڑیوں کی اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نشانہ بازوں کی یہ کارکردگی مستقبل کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے اور بھارتی نشانہ بازی میں موجود مضبوط صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande