بی جے پی نے 256 منڈلوں میں صفائی مہم شروع کی، لیڈروں اور کارکنوں نے بازاروں اور مندروں میں شرمدان کیا
نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر بدھ کو دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا کی قیادت میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی کے تمام 256 تنظیمی منڈل علاقوں میں بازاروں کے ساتھ ساتھ مندر کے احاطے میں منعقد صفائی م
صفائی


نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر بدھ کو دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا کی قیادت میں پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے دہلی کے تمام 256 تنظیمی منڈل علاقوں میں بازاروں کے ساتھ ساتھ مندر کے احاطے میں منعقد صفائی مہم میں اپنی محنت عطیہ کرتے ہوئے باقاعدہ صفائی کی اہمیت پر زور دیا۔

دہلی بی جے پی کے صدر، تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا، قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کے علاوہ کئی ممبران پارلیمنٹ، دہلی حکومت کے وزراء، ایم ایل اے، کونسلر، ضلع اور منڈل کے صدور اور عہدیداروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔

دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا نے ایم ایل اے ابھے ورما اور رویندر نیگی، ریاستی نائب صدر سنیتا کانگڑا، میونسپل کونسلر رام کشور شرما اور شاہدرہ ضلع صدر دیپک گابا کے ساتھ مل کر لکشمی نگر اسمبلی حلقہ میں علامتی طور پر صفائی مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ صفائی ایک مسلسل کام ہے۔

ہرش ملہوترا نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور دیگر نجی صفائی کے کارکنوں کے خدمتی کام کی تعریف کی اور کہا کہ دہلی کی گلیوں اور سڑکوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ کچرا ادھر ادھر نہیں پھینکیں گے۔

ملہوترا نے کہا کہ 2014 میں جب وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار وزارت عظمیٰ کا حلف لیا تھا تو انہوں نے صفائی کی بات کی تھی اور آج یہ ایک تحریک بن چکی ہے۔ سیوا ہی سنگٹھن پہل کے تحت، پوری دہلی میں صفائی مہم چلائی جا رہی ہے اور ہم نے 3,500 پوائنٹس کی نشاندہی کی ہے جہاں یہ مہم چلائی جائے گی۔ اس موقع پرریاستی ترجمان ڈاکٹر انیل گپتا، لکشمی نگر اسمبلی حلقہ کے انچارج کیلاش جین اور دیگر بھی موجود تھے۔

دہلی بی جے پی تنظیم کے جنرل سکریٹری پون رانا نے ریاستی جنرل سکریٹری وشنو متل اور دیگر کارکنوں کے ساتھ کناٹ پلیس میں ہنومان مندر کے باہری احاطے میں صفائی مہم کا آغاز کیا اور کہا کہ صفائی ایک مسلسل کام ہے جس سے نہ صرف ہمیں کام کرنے اور رہنے کا اچھا ماحول ملتا ہے بلکہ ہماری صحت بھی اچھی رہتی ہے۔

اس موقع پر پون رانا اور وشنو متل کے ساتھ سینئر لیڈر برجیش رائے، سنیل یادو، یاسر جیلانی، رویندر چودھری اور رام کھلاڑی یادو سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی صفائی مہم میں حصہ لیا۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم نے مقامی میونسپل کونسلر منیش چڈھا کے ساتھ ماتا جھنڈیولان مندر کے احاطے میں صفائی کا کام کیا اور کہا کہ جس طرح ہم اپنے مندروں اور نجی اداروں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں، اسی طرح ہمیں دہلی کی تمام سڑکوں کو بھی صاف رکھنا ہے۔

دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ایم پی یوگیندر چندولیا نے آج بی جے پی کے مہا سوچھتا ابھیان کے ایک حصے کے طور پر روہنی سپر اسپیشلٹی اسپتال کے کیمپس میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔ میونسپل کونسلر نریندر سنگھ، پونم سینی اور دھرم ویر شرما بھی صفائی مہم میں شامل ہوئے۔

دہلی بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور ایم پی کمل جیت سہراوت اور دہلی حکومت کے وزیر ڈاکٹر پنکج سنگھ نے مقامی کارکنوں کے ساتھ نجف گڑھ کے سائی بابا مندر میں صفائی کا کام کیا۔

رکن اسمبلی منوج تیواری نے مقامی کارکنوں کے ساتھ شمال مشرقی دہلی حلقہ کے اشوک نگر مین روڈ پر صفائی مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں میونسپل کونسلر سندیپ کپور اور شاہدرہ کے نئے ضلع صدر ماسٹر ونود سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے بھی حصہ لیا۔

جنوبی دہلی کے ایم پی رامویر سنگھ بیدھوڑی نے آج کالکاجی کے بی بلاک میں ہنس راج سیٹھی مارگ پر صفائی مہم کا آغاز کیا اور اس کے بعد پودے لگائے۔ رامویر سنگھ بیدھوڑی اور دہلی حکومت کے ترقیاتی وزیر کپل مشرا نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔ میونسپل کارپوریشن سنٹرل زون کی چیئرپرسن، میونسپل کونسلر یوگیتا سنگھ، ضلع صدر مایا سنگھ بشٹ اور منڈل صدر ونیتا نول کے ساتھ ہزاروں کارکنوں نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔

مغربی دہلی کے گرو نانک نگر میں میئر پرویش واہی نے خود صفائی کارکن بن کر کچرے کے ڈھیر کو صاف کیا۔

دہلی جل بورڈ کے نائب صدر ستیش اپادھیائے نے چھتر پور کے ایم ایل اے کرتار سنگھ تنور کے ساتھ چھتر پور مندر اور دھرم شالہ میں صفائی کے خصوصی تہوارپرشرمدان کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande