سابق رکن اسمبلی امبیکا یادو کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نے گہرے تعزیت کا اظہار کیا
پٹنہ 17 جون(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کیمور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی امبیکا پرساد یادو کے انتقال پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک عوامی لیڈر اور مضبوط سماجی کارکن تھے ۔ان
سابق رکن اسمبلی امبیکا یادو کے انتقال پر وزیر اعلیٰ نے گہرے تعزیت کا اظہار کیا


پٹنہ 17 جون(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کیمور ضلع کے رام گڑھ اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی امبیکا پرساد یادو کے انتقال پر گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ ایک عوامی لیڈر اور مضبوط سماجی کارکن تھے ۔ان کے انتقال سے سیاسی اور سماجی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ان کی روح کے سکون اور ان کے اہل خانہ کو صدمہ کی اس گھڑی میں صبر کی قوت دینے کی بھگوان سے دعا کی ہے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande