ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر میں توڑ پھوڑ، چورآلات لے کر فرار
حیدرآباد ، 17 جون (ہ س)۔ آندھرا پردیش کے ضلع اننت پورمیں چوروں نےعلی الصبح بُکّارایا سمدرم علاقے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کے ایک اے ٹی ایم مرکزمیں توڑ پھوڑکی اورمشین کے آلات لے کرفرارہو گئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس سرینواسولو ک
ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سنٹر میں توڑ پھوڑ، چورآلات لے کر فرار


حیدرآباد ، 17 جون (ہ س)۔

آندھرا پردیش کے ضلع اننت پورمیں چوروں نےعلی الصبح بُکّارایا سمدرم علاقے میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا(ایس بی آئی) کے ایک اے ٹی ایم مرکزمیں توڑ پھوڑکی اورمشین کے آلات لے کرفرارہو گئے۔ ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس سرینواسولو کے مطابق نامعلوم چوروں نے تاڑی پتری شاہراہ پرواقع ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سینٹر کاشیشے کا دروازہ توڑدیااورمشین کوشدید نقصان پہنچایا۔ واردات کے بعدملزمین اے ٹی ایم کے اہم آلات اپنے ساتھ لے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اے ٹی ایم مرکزپولیس تھانے سے محض 100 میٹرکے فاصلے پرواقع ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس سرینواسولو،انسپکٹرسبّا رائیڈواورسب انسپکٹررام پرساد نے موقع کا معائنہ کیا۔ شواہد اکٹھا کرنے کے لیے سراغ رساں کتوں کی بھی مدد لی گئی۔پولیس کے مطابق اے ٹی ایم کے کچھ آلات سنگنامالامنڈل کے اکولیدوگاؤں سے برآمد ہوئے ہیں۔ تفتیشی ٹیم واردات میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کاجائزہ لے رہی ہے۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande