امریکی قونصلیٹ کی سڑک ڈونالڈ ٹرمپ کے نام سے موسوم
حیدرآباد ، 17 جون (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی 23 جون کوحیدرآباد میں واقع امریکی قونصلیٹ کی سڑک کوڈونالڈ ٹرمپ ایونیوسے موسوم کریں گے۔حکومت نے اگرچہ سابق میں یہ فیصلہ کیا تھا لیکن مختلف وجوہات کے سبب افتتاح نہیں کیا جاسکا۔ امریکہ کے یوم آزادی کے پی
امریکی قونصلیٹ کی سڑک ڈونالڈ ٹرمپ کے نام سے موسوم


حیدرآباد ، 17 جون (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی 23 جون کوحیدرآباد میں واقع امریکی قونصلیٹ کی سڑک کوڈونالڈ ٹرمپ ایونیوسے موسوم کریں گے۔حکومت نے اگرچہ سابق میں یہ فیصلہ کیا تھا لیکن مختلف وجوہات کے سبب افتتاح نہیں کیا جاسکا۔ امریکہ کے یوم آزادی کے پیش نظر23 جون کوڈونالڈ ٹرمپ ایونیو کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں ہندوستان میں امریکی سفیرسرگیوگوربھی شریک ہوں گے۔ وزیراعلی نے 2025ء میں یوایس قونصلیٹ کی سڑک کوامریکی صدرکے نام سے موسوم کرنے کی تجویز پیش کی تھی تاہم ہندوستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال اور خاص طور پر ہندوستان پرزائد ٹیرف عائد کرنے کے بعد اِس تجویزپرعمل نہیں کیا گیا۔ حیدرآباد میں امریکہ کے اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دینے میں حکومت کا یہ اقدام معاون ثابت ہوگا۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande