فرانس پہنچے وزیر اعظم مودی، نیس میں شاندار استقبال
نیس، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کی دعوت پر سرکاری دورے کے تحت ہفتے کے روز فرانس کے شہر نیس پہنچے ہیں۔ اس دورے کو ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی، تکنیکی اور جدت طرازی کے تعاون کو نئی سمت دینے کے
فرانس پہنچے وزیر اعظم مودی، نیس میں شاندار استقبال ہوا


فرانس پہنچے وزیر اعظم مودی، نیس میں شاندار استقبال ہوا


فرانس پہنچے وزیر اعظم مودی، نیس میں شاندار استقبال ہوا


نیس، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کی دعوت پر سرکاری دورے کے تحت ہفتے کے روز فرانس کے شہر نیس پہنچے ہیں۔ اس دورے کو ہندوستان اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک، اقتصادی، تکنیکی اور جدت طرازی کے تعاون کو نئی سمت دینے کے نقطۂ نظر سے اہم مانا جا رہا ہے۔

نیس پہنچنے کے بعد وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ ان کا یہ دورہ صرف نیس تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ اس میں ایویاں اور پیرس میں بھی مختلف پروگرام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران دو طرفہ اور کثیر جہتی ملاقاتوں کے ذریعے ہندوستان اپنے اہم ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔

فرانس پہنچنے پر ہندوستانی برادری کے لوگوں نے بھی وزیر اعظم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ ایئرپورٹ اور ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں موجود تارکینِ وطن ہندوستانیوں سے ملنے والی محبت سے متاثر ہو کر وزیر اعظم نے کہا کہ مادرِ وطن سے ہزاروں کلومیٹر دور رہنے کے باوجود ہندوستانی برادری کا ملک کے ساتھ جذباتی لگاو ہمیشہ مضبوط رہتا ہے۔

وزیر اعظم مودی 14 جون کو صدر میکرون کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دونوں لیڈر ہندوستان-فرانس تعلقات کے مختلف پہلووں کا جائزہ لیں گے اور تعاون کے نئے شعبوں پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ اسی دوران دونوں رہنما مشترکہ طور پر ’ہندوستان انوویٹس‘ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے، جس میں ہندوستان، فرانس اور دیگر ممالک کے اہم اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹل ادارے حصہ لیں گے۔

ہندوستان-فرانس جدت طرازی سال کے تحت منعقد ہونے والا یہ پروگرام دونوں ممالک کے درمیان جدت طرازی اور ٹیکنالوجی کے تعاون کو نئی توانائی دینے والا مانا جا رہا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ابھرتے ہوئے تکنیکی اور کاروباری ماحولیاتی نظام کو جوڑنے کا اہم پلیٹ فارم بنے گا۔

فرانس میں قیام کے دوران وزیر اعظم مودی 17-16 جون کو ایویاں میں منعقدہ جی-7 کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔ ہندوستان کی شمولیت کو عالمی جنوب کی مضبوط آواز اور عالمی چیلنجوں کے حل میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے بعد 18 جون کو وزیر اعظم مودی پیرس میں صدر میکرون کے ساتھ یورپ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ایونٹ ’ویوا ٹیک‘ میں شریک ہوں گے۔ اس سال کانفرنس میں ہندوستان کا پویلین سب سے بڑا ہوگا، جو عالمی جدت طرازی، ڈیجیٹل تبدیلی اور اسٹارٹ اپ کے شعبے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو ظاہر کرے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande