وزیر اعظم مودی آج فرانس کے نیس میں ہندوستان انوویٹس کا افتتاح کریں گے
نیس، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے نیس میں ہیں۔ وہ آج دوپہر یہاں فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم مودی آج ہی ’ہندوستان انوویٹس‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ یہ ان کا تکنیکی اقدام ہے۔ اس اقدام کا
وزیر اعظم نریندر مودی آج فرانس کے شہر نیس میں ہندوستان انوویٹس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔


نیس میں ہندوستانی برادری کی جانب سے یادگار استقبال۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستانی برادری کے استقبال سے بے حد مسرور نظر آئے۔ ان کے ایکس ہینڈل پر ان کے اس تبصرے کے ساتھ لکھا گیا کہ بھلے ہی وہ اپنے ملک سے کئی کلومیٹر دور ہیں، لیکن ہندوستان کے ساتھ ہماری تارکینِ وطن برادری کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط بنا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نیس میں ’ہندوستان انوویٹس‘ کا افتتاح کرنے والے ہیں۔


نیس، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے نیس میں ہیں۔ وہ آج دوپہر یہاں فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم مودی آج ہی ’ہندوستان انوویٹس‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ یہ ان کا تکنیکی اقدام ہے۔ اس اقدام کا مقصد اعلیٰ تعلیمی اداروں اور مرکزی فنڈڈ تکنیکی اداروں سے ہندوستان کے سب سے ہونہار ٹیکنالوجی وینچرز کی شناخت کرنا، انہیں رہنمائی (مینٹرشپ) دینا اور انہیں سب کے سامنے لانا ہے۔ ساتھ ہی، منتخب کردہ اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاروں، انڈسٹری لیڈرز، پالیسی سازوں، تحقیقی اداروں اور ٹیکنالوجی پارٹنرز کے عالمی نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے فرانس اور سلوواکیہ کے سرکاری دورے کے پریس ریلیز میں یہ معلومات دی گئی ہے۔

ریلیز کے مطابق، صدر ایمینوئل میکرون کی دعوت پر نیس پہنچے وزیر اعظم مودی دورے کے پہلے مرحلے میں آج نیس میں صدر میکرون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما ہندوستان-فرانس دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں کا جائزہ لیں گے۔ اسے اس سال کے آغاز میں ’خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری‘ کی سطح تک بڑھایا گیا تھا۔ ریلیز کے مطابق، دونوں رہنما نیس میں مشترکہ طور پر ’ہندوستان انوویٹس‘ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس میں ہندوستان، فرانس اور دیگر ممالک کے صفِ اول کے جدت طراز اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹل فنڈز ایک پلیٹ فارم پر آئیں گے۔ ہندوستان-فرانس جدت طرازی سال کے دوران منعقد ہونے والا یہ اہم پروگرام دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط جدت طرازی کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

وزیر اعظم مودی کے دورے کے اگلے مرحلے کا آغاز سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کی دعوت پر آج ہی ہوگا۔ وہ 14 سے 16 جون تک سلوواک جمہوریہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ سال 1993 میں سلوواکیہ کی آزادی کے بعد کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم فیکو بات چیت کے دوران تعاون کے نئے شعبوں کے امکانات پر تبادلۂ خیال کریں گے۔ وزیر اعظم مودی صدر پیلیگرینی سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ تجارت، سرمایہ کاری اور آٹوموبائل و ریلوے مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سلوواکیہ کے ساتھ ہندوستان کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرے گا۔

دورے کے تیسرے مرحلے میں وزیر اعظم مودی 17-16 جون کو فرانس کے شہر ایویاں میں منعقدہ جی-7 سربراہی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ کانفرنس کے دوران وہ جی-7 ممالک کے رہنماوں، مدعو شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کریں گے۔ سربراہی کانفرنس کے علاوہ، وزیر اعظم مودی کئی عالمی رہنماوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم مودی 18 جون کو مزید دو طرفہ بات چیت کے لیے پیرس جائیں گے اور یورپ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ ایونٹ، ’ویوا ٹیک‘ سربراہی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔ وزیر اعظم مودی کے پیرس میں ہندوستانی برادری کے ارکان سے خطاب کرنے کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ٹیکنالوجی، انوویشن، ہیلتھ ٹیک، میڈیکل ٹیکنالوجی، اے آئی (مصنوعی ذہانت)، سیمی کنڈکٹر اور اسپیس ٹیکنالوجی سے جڑے 12 معاہدے ہو سکتے ہیں۔ ہندوستان اور فرانس کے درمیان 114 رافیل جنگی طیاروں کے معاہدے پر بھی اہم بات چیت ہوگی۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ ان طیاروں میں اپنے ہتھیاروں کو شامل کرنے کی سہولت ملے۔ اس کے لیے سورس کوڈ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ ’ہندوستان انوویٹس‘ نے فرانس کے صدر ایمینوئل میکرون کے حوالے سے کہا، ’’سوال اب یہ نہیں ہے کہ کیا ہندوستان انوویشن کرے گا، بلکہ یہ ہے کہ ہندوستان کے ساتھ کون انوویشن کرے گا۔‘‘ قابلِ ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی فرانس اور سلوواکیہ کے اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں نیس پہنچے ہیں۔

نیس کوٹ ڈی ازور ہوائی اڈے پر فرانس کے وزیر تعلیم ایڈوارڈ گیفرے، اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور خلائی وزیر فلپ بیپٹسٹ، ہندوستان میں فرانس کے سفیر تھیری ماتھو، نیس کے میئر ایرک سیوٹی اور دیگر معززین نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا، ’’نیس پہنچ گیا ہوں۔ فرانس کے اس دورے میں نیس کے علاوہ ایویاں اور پیرس میں بھی پروگرام ہوں گے۔ اس میں دو طرفہ اور کثیر جہتی ملاقاتیں ہوں گی، جن کا مقصد ترقی کے اہم شراکت داروں کے ساتھ ہندوستان کی دوستی کو مزید مضبوط کرنا ہے۔‘‘ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر اعظم کو آج میکرون کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کرنے کے بعد ’ہندوستان انوویٹس‘ کا افتتاح بھی کرنا ہے۔ اس کا آغاز دونوں رہنما مشترکہ طور پر کریں گے۔ اس پروگرام میں ہندوستان، فرانس اور دیگر ممالک کے چوٹی کے جدت طراز اسٹارٹ اپس اور وینچر کیپیٹل فنڈز ایک ساتھ جمع ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande