تلنگانہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 15 جون سے مفت ناشتہ اسکیم
حیدرآباد ، 14 جون (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور ان کی صحت کوبہتر بنانے کے مقصد سے ایک انتہائی پرجوش ’’ناشتہ اسکیم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلاحی اسکیم پیرسے ریاست بھر کے م
تلنگانہ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں  15 جون سے مفت ناشتہ اسکیم


حیدرآباد ، 14 جون (ہ س)۔

تلنگانہ حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم طلبہ میں غذائیت کی کمی کو دور کرنے اور ان کی صحت کوبہتر بنانے کے مقصد سے ایک انتہائی پرجوش ’’ناشتہ اسکیم‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فلاحی اسکیم پیرسے ریاست بھر کے منتخب 1,269 سرکاری اسکولس اور 33 گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ کالجس میں باقاعدہ طورپرشروع کردی جائے گی جس کے ذریعہ مجموعی طورپرایک لاکھ 40 ہزار610 طلبہ کو روزانہ صبح گرماگرم اور صحت بخش ناشتہ فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری احکامات کے مطابق ابتدائی طور پراس پروگرام کا آغاز مخصوص سرکاری اسکولس اورجونیرکالجس میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پرکیا جارہا ہے۔ اس مرحلہ کی کامیابی اور نظام کے استحکام کو دیکھنے کے بعد بہت جلد اس اسکیم کا دائرہ کاروسیع کرتے ہوئے ریاست کے تمام سرکاری اسکولس اورکالجس تک بڑھادیا جائے گا تاکہ تلنگانہ کا ہرغریب اورمتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا طالب علم اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکے۔ طلبہ کو صرف روایتی ناشتہ ہی نہیں دیا جائے گا بلکہ ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کو مد نظررکھتے ہوئے مینو کو خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ طلبہ کے ہڈیوں کی مضبوطی اورکیلشیم کی کمی کو دورکرنے کیلئے راگی جاوادیا جائے گا اورساتھ میں دودھ بھی شامل رہے گا۔ پیرسے شروع ہونے والے اس پروگرام کیلئے اضلاع کلکٹرس اور ڈی ای اوزکو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اسکولس اور کالجس میں صاف صفائی اور ناشتے کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے اچانک معائنے کریں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande