حیڈرا پرہائی کورٹ تلنگا نہ کا 50 ہزار روپئے کا جرمانہ
حیدرآباد ، 14 جون (ہ س)۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے عدالت کے احکامات پرعدم تعمیل کی پاداش میں ’حیڈرا‘ پر50 ہزارروپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے وینگل راؤنگرمیں موجود اراضی کے معاملہ میں ’حیڈرا‘ کو مداخلت سے گریزکرنے کی ہدایت جاری کی اورمتعدد مر
حیڈرا پرہائی کورٹ تلنگا نہ کا 50 ہزار روپئے کا جرمانہ


حیدرآباد ، 14 جون (ہ س)۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے عدالت کے احکامات پرعدم تعمیل کی پاداش میں ’حیڈرا‘ پر50 ہزارروپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے وینگل راؤنگرمیں موجود اراضی کے معاملہ میں ’حیڈرا‘ کو مداخلت سے گریزکرنے کی ہدایت جاری کی اورمتعدد مرتبہ جواب داخل کرنے کی ہدایت کے باوجود ’حیڈرا‘ نے جواب داخل نہیں کیا۔ جسٹس این وی شرون کمارنے 50 ہزارکا جرمانہ عائد کرتے ہوئے ہدایت دی کہ چیف جسٹس ریلیف فنڈ میں یہ رقم جمع کروائی جائے اور اس رقم کے جمع کروانے کے بعد ہی اس رسید کے ساتھ جواب داخل کرنے پرجواب قبول کیاجائے گا۔عدالت نے واضح کردیا کہ ’حیڈرا‘ کی جانب سے اس معاملہ میں جوبھی جواب یاحلف نامہ داخل کیا جائے گا اسے قبول کرنے کاانحصار50 ہزارروپئے جرمانہ کی رقم کی ادائیگی کی رسید کے ساتھ جمع کروانے پرہی ممکن ہوگا۔ تلنگانہ ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے سلسلہ میں کہاجارہاہے کہ’حیڈرا‘ کومتعد مرتبہ وقت فراہم کئے جانے کے باوجود وینگل راؤاراضی معاملہ میں جواب داخل نہ کئے جانے پریہ کاروائی کی گئی ہے۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande