
نئی دہلی، 14 جون (ہ س):۔
نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) نے 19 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوران منعقد ہونے والے ویوز ڈاک بازار کے دوسرے ایڈیشن کے لیے 12 منتخب دستاویزی پروجیکٹس کا اعلان کیا ہے۔ 16 سے 18 جون تک ممبئی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم ساز، پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز، براڈکاسٹرز، اور دستاویزی فلم، شارٹ فلم اور اینی میشن کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے صنعت کے ماہرین شرکت کریں گے۔ اس نئے اقدام کے تحت،ویوز ڈاک بازار 2026 کو تین بہترین منصوبوں کے لیے ہر ایک کو 3 لاکھ کی نقد گرانٹ ملے گی۔ یہ گرانٹ ان منصوبوں کو دی جائے گی جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، زبردست کہانی سنانے، فنکارانہ معیار اور عالمی شائقین تک رسائی کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ویوز ڈاک بازار کے تجویز کردہ پروگرام کے لیے 19 ممالک اور 35 زبانوں سے 155 اندراجات موصول ہوئیں جن میں سے 12 منصوبوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ورک ان پروگریس لیب کے لیے چار پراجیکٹس کا انتخاب کیا گیا ہے، جہاں فلم ساز بین الاقوامی ماہرین کے سامنے اپنی فلموں کے رف کٹس پیش کریں گے اور رہنمائی حاصل کریں گے۔
ویوز ڈاک بازار لائن اپ میں آٹھ منصوبے شامل کیے گئے ہیں۔ یہ فلمیں مکمل ہوچکی ہیں یا پوسٹ پروڈکشن کے آخری مراحل میں ہیں اور ان کی فروخت، تقسیم اور نمائش کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔
تمام 12 منتخب منصوبے خریداروں، تقسیم کاروں، براڈکاسٹرز، اسٹریمنگ پلیٹ فارمز، اور فلم فیسٹیول کے نمائندوں کو 16 جون کو ایک کھلے سیشن میں اپنے پروجیکٹس پیش کریں گے۔ ایونٹ کی ایک اہم خصوصیت ویونگ روم ہوگی جہاں تمام 155 پروجیکٹس کو ڈیجیٹل لائبریری کے طور پر دکھایا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ