بنگال میں کیرالہ کے نوجوان کی پٹائی، 5 گرفتار، 2 نابالغ حراست میں
کولکاتا، 14 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے کلتلی علاقے میں چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو رسی سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور دو نابالغوں کو حراست میں لیا ہے کیونکہ وہ زبان نہی
بنگال میں کیرالہ کے نوجوان کی پٹائی، 5 گرفتار، 2 نابالغ حراست میں


کولکاتا، 14 جون (ہ س)۔ مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے کلتلی علاقے میں چوری کے شبہ میں ایک نوجوان کو رسی سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس نے پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور دو نابالغوں کو حراست میں لیا ہے کیونکہ وہ زبان نہیں سمجھتا تھا۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ متوفی نوجوان جو کیرالہ کا رہنے والا ہے، کولتلی کے سنکی جہاں علاقے میں اپنے ایک جاننے والے کے گھر کام کے لیے آیا تھا۔ 9 جون کی صبح وہ مقامی بازار گیا۔ علاقے کی گلیوں سے بے خبر، وہ غلطی سے کسی اور محلے میں پہنچ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان بنگالی نہیں جانتاتھا۔ لوگوں نے ایک اجنبی کو علاقے میں گھومتے دیکھا تو اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ کچھ لوگوں نے اس سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا۔ اس دوران دوسروں نے اس پر چوری کا شبہ کیا۔ الزام ہے کہ اس کے بعد نوجوان کو رسی سے باندھ کر بے دردی سے پیٹا گیا۔اطلاع ملتے ہی تھانہ کلتلی کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شدید زخمی نوجوان کو جئے نگر کلتلی دیہی اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔

اگرچہ یہ واقعہ 9 جون کو پیش آیا تھا، لیکن پولیس کو ہفتے کے روز ایک ویڈیو سے معلوم ہوا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ایک نوجوان کو رسی سے باندھ کر مارتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو کی چھان بین کے بعد پولیس نے طے کیا کہ مرنے والا وہی شخص ہے جسے گاو¿ں والوں نے چوری کے شبہ میں مارا پیٹا تھا۔جس کے بعد پولیس نے ہفتہ کو ایف آئی آر درج کرکے آٹھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے تک پوچھ گچھ کے بعد، ملزمان میں سے پانچ کو گرفتار کیا گیا، دو نابالغوں کو حراست میں لیا گیا، اور ایک شخص کو چھوڑ دیا گیا۔ تمام ملزمان پیر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تمام پہلوو¿ں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ متوفی کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande