
حیدرآباد ، 14 جون (ہ س)۔
بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈ نٹ کے ٹی آرنے تلنگانہ کانگریس کی اندرونی سیاست، حیڈرا کی انہدامی کارروائی اوروزیراعلی ریونت ریڈی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بار پھرسنسنی خیزتبصرہ کیا۔ ویملواڑہ کے دورہ کے موقع پر پارٹی کارکنوں کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آرنے الزام لگایا کہ کانگریس انچارج میناکشنی نٹراجن کی راجیہ سبھا نامزد گی کو مسترد کروانے کے پیچھے وزیراعلی ریونت ریڈی کی سازش ہے کیونکہ دونوں کے درمیان حیڈرا کے تحت غریبوں کے مکانات مسمارکئے جانے پرشدید تنازعہ چل رہاتھا۔ کے ٹی آرنے دعویٰ کیاکہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے مینا کشی نٹراجن کے خلاف پرانی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے ان کی راجیہ سبھا کی نامزدگی کو منسوخ کروایا۔ انہوں نے سنگین الزام لگایا کہ ریونت ریڈی نے خود بی جے پی کو میناکشی نٹراجن کے خلاف ایک ایسے کیس کے بارے میں مطلع کیا جس کا کوئی وجود ہی نہیں تھا تاکہ ان کی نامزدگی کو تکنیکی طورپرمسترد کروایا جاسکے۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ جوشخص اپنی ہی پارٹی کے قائدین کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا وہ ریاست کے عوام کے ساتھ کیاانصاف کرے گا۔ 6 ضمانتوں کے وعدوں کو برفدان کی نذرکردینے پرکے ٹی آرنے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جن وعدوں کے ذریعہ کانگریس پارٹی نے اقتدارحاصل کیا ان وعدوں کو پوراکرنے میں وزیراعلی ریونت ریڈی ناکام ہیں۔اپنی ناکامی کو خزانہ خالی ہونے اور سابق بی آرایس حکومت پر ریاست کو مقروض کردینے کا الزام عائد کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق