آسام سے واپس بھیجے گئے نو بنگلہ دیشی شہری 'نو مینز لینڈ' میں پھنسے ہوئے ہیں
مانکاچار (آسام)، 14 جون (ہ س)۔ آسام کے جنوبی سلمارا-مانکاچار ضلع میں اتوار کی صبح ہندوستان-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذریعہ کئے گئے آپریشن کے دوران نو غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو واپس بنگلہ دیش میں دھکیل د
اسام


مانکاچار (آسام)، 14 جون (ہ س)۔ آسام کے جنوبی سلمارا-مانکاچار ضلع میں اتوار کی صبح ہندوستان-بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذریعہ کئے گئے آپریشن کے دوران نو غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو واپس بنگلہ دیش میں دھکیل دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ان میں سے چھ افراد کو مانکاچار میں جھالاچار سرحدی چوکی کے ذریعے بنگلہ دیش بھیجا گیا اور باقی تین کو شاہپارہ سرحدی چوکی کے ذریعے بنگلہ دیش کی سرحد میں دھکیل دیا گیا۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

آپریشن کے بعد اس معاملے پر ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی۔ تاہم بنگلہ دیشی حکام نے ابھی تک ان افراد کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

اس کی وجہ سے، تمام نو افراد فی الحال ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے 'نو مینز لینڈ' علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں اور معاملے کے حل کا انتظار کر رہے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر سرحد پر سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ بی ایس ایف اور بی جی بی کے اہلکار اپنی اپنی سرحدوں پر مسلسل گشت کر رہے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے لیے چوکسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

دونوں ممالک کے متعلقہ حکام سرحد پر پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے مسلسل رابطے میں ہیں اور معاملے کو حل کرنے کے لیے رابطہ کاری کی کوششیں جاری ۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande