
حیدرآباد ، 13 جون (ہ س)۔ تلنگانہ پولیس کوپاسپورٹ تصدیق کے عمل میں شاندارکارکردگی کے اعتراف میں وزارتِ خارجہ کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے ادارہ جاتی کارکرد گی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ تلنگانہ پولیس کی کارکردگی، شفافیت اورپاسپورٹ درخواستوں کی بروقت تصدیق کوتسلیم کرنے کے لیے دیاجارہاہے، جو پاسپورٹ جاری کرنے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔ وزارت کے جوائنٹ سکریٹری (پی ایس پی) اورچیف پاسپورٹ آفیسربی ایس مبارک نے تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی وی آنند کوریاست کے اس ایوارڈ کےلیے منتخب ہونے کی اطلاع دی۔ یہ اعزاز18 اور19 جون کونئی دہلی میں وزارتِ خارجہ کے جواہر لعل نہرو بھون میں منعقد ہونے والے پاسپورٹ سیوا دیوس اورپاسپورٹ افسران کانفرنس کے دوران دیا جائے گا۔ مرکزی وزیرِخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر19 جون کو تلنگانہ پولیس کی جانب سے ڈی جی پی سی وی آنند کویہ ایوارڈ پیش کریں گے۔ ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق