خراب موسم کے باعث ریونت ریڈی کی پرواز کا رخ حیدرآباد کے بجائے بنگلورو تبدیل
حیدرآباد ، 13 جون (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کولے کرحیدرآباد آرہی پروازکوخراب موسم کے باعث بنگلورو کی طرف موڑ دیا گیا۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس تقریباً دوگھنٹے تک تیز بارش، گ
خراب موسم کے باعث ریونت ریڈی کی پرواز کا رخ حیدرآباد کے بجائے بنگلورو تبدیل


حیدرآباد ، 13 جون (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کولے کرحیدرآباد آرہی پروازکوخراب موسم کے باعث بنگلورو کی طرف موڑ دیا گیا۔ تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے آس پاس تقریباً دوگھنٹے تک تیز بارش، گرج چمک اوربجلی چمکنے کا سلسلہ جاری رہا۔ خراب موسم اورتیزہواؤں کے پیش نظراحتیاطاً ہوائی اڈے پر طیاروں کی لینڈنگ عارضی طورپرروک دی گئی۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی دہلی میں مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد شام 6:30 بجے انڈیگوکی پرواز سے روانہ ہوئے تھے۔ ان کا طیارہ رات 9:15 بجے شمش آباد ہوائی اڈے پراترنے والا تھا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے اسے بنگلورو کی طرف موڑدیاگیا۔ کانگریس ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بحفاظت بنگلورو پہنچ گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande