
حیدرآباد ، 13 جون (ہ س)۔
تلنگانہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدراین رام چندرراؤ نے ہفتہ کوملٹی لیئربیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم اور درمیانی فاصلے تک مارکرنے والے نیول اینٹی شپ میزائل کے کامیاب تجربات پر ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آرڈی او)کے سائنسدانوں اوراس سے وابستہ تمام اہلکاروں کو مبارکباد دی۔راؤ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی دوراندیش قیادت میں ہندوستان دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں خود کفیلی حاصل کرنے کی سمت پورے اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کامیاب تجربات نے ملک کی آتم نربھربھارت کے سفرمیں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے،جوہندوستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیت، اسٹریٹجک قوت اور قومی سلامتی کے تئیں اٹوٹ عزم کو ظاہرکرتاہے۔راؤ نے کہا کہ ان کامیابیوں نے جدید میزائل دفاعی صلاحیت رکھنے والے منتخب ممالک کے درمیان ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے۔ یہ ہمارے ڈی آرڈی اوسائنسدانوں اوردفاعی اہلکاروں کے عزم، صلاحیت اورسخت محنت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ہندوستان کے دفاعی ڈھانچے کوجدید بنانے،مقامی اختراع کوفروغ دینے اورملک کی خودمختاری اورسکیورٹی کے تحفظ کے لیے اسے مکمل طور پر باصلاحیت بنانے کوغیرمعمولی ترجیح دی ہے۔ راؤ نے ڈی آرڈی او کی پوری ٹیم کودلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ تاریخی کامیابی محفوظ، خود کفیل اور وکست بھارت کی تعمیرمیں اہم کردارادا کررہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق