ڈی آر ڈی او نے جدید میزائل ڈیفنس، اینٹی شپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
ڈی آر ڈی او نے جدید میزائل ڈیفنس، اینٹی شپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاحیدرآباد ، 13 جون (ہ س)۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آرڈی او)نے جدید میزائل ڈیفنس اوراینٹی شپ صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیاہے اوروزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کے لئے ڈی آر
ڈی آر ڈی او نے جدید میزائل ڈیفنس، اینٹی شپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا


ڈی آر ڈی او نے جدید میزائل ڈیفنس، اینٹی شپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیاحیدرآباد ، 13 جون (ہ س)۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آرڈی او)نے جدید میزائل ڈیفنس اوراینٹی شپ صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیاہے اوروزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کے لئے ڈی آرڈی اوکے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔ سنگھ نے ہفتہ کو ڈی آرڈی اوکی جانب سے کئی اہم دفاعی ٹیکنالوجیزکے کامیاب مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طورپرتقویت ملے گی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پرکہا کہ ڈی آرڈی اونے مسلسل تین کامیاب فلائٹ ٹیسٹ انجام دیے۔ ان میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کثیر سطحی دفاعی نظام اوردرمیانی فاصلے کی اینٹی شپ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کثیرسطحی بیلسٹک میزائل دفاعی (بی ایم ڈی) صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، جس میں انٹرسیپٹرمیزائلوں نے اپنے اہداف کوانتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیارکیا گیا یہ نظام میزائل سے متعلق ابھرتے ہوئے خطرات کامقابلہ کرنے کےلیے ڈیزائن کیاگیا ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ ان کامیاب تجربات نے ہندوستان کواُن چند ممالک کی صف میں لا کھڑاکیا ہے جن کے پاس بیلسٹک میزائل دفاعی صلاحیت موجودہے اورجوبین برِاعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) سمیت مختلف بیلسٹک میزائلوں کوروکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بحریہ کے درمیانی فاصلے کے اینٹی شپ میزائل نظام کے پہلے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا بھی ذکرکیا، جس نے درمیانی فاصلے پرہندوستان کی اینٹی شپ دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ ڈی آرڈی اواورسائنسی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ان ٹکنالوجیوں کا کامیاب مظاہرہ ملک کی دفاعی تیاریوں اوراسٹریٹجک ڈیٹرنس کی صلاحیتوں کومضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم حصولیابی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande