ویزاگ اسٹیل پلانٹ دھماکہ میں مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ ریاست آندھرا پردیش کے ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد جھلس کر ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد نو ہو گئی ہے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ریاستی آئی ٹی وزیرنارا لوکیش نے اسٹیل پلانٹ کا معائنہ اورتفصیلات حاصل کی ۔ وہاں سے وہ ک
ویزاگ اسٹیل پلانٹ دھماکہ میں نو مزدور ہلاک


حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔

ریاست آندھرا پردیش کے ویزاگ اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد جھلس کر ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد نو ہو گئی ہے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ریاستی آئی ٹی وزیرنارا لوکیش نے اسٹیل پلانٹ کا معائنہ اورتفصیلات حاصل کی ۔ وہاں سے وہ کنگ جیورج دواخانہ پہنچے جہاں زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو بہترعلاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کی ۔اسٹیل منتقلی کے دوران کرین ٹوٹ گیا اوراس سے پگھلنے والا اسٹیل فرش پرگرگیا جس سے نومزدورجل گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ یونین لیڈروں نے نارا لوکیش سے مہلوکین اور زخمیوں کو فورا ایکس گریشیا منظورکرنے کامطالبہ کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ وزیرداخلہ انیتا، بھوپتی راجوسرینواس ورما مرکزی وزیرمملکتی برائے اسٹیل وبھاری صنعت ، وشاکھا پٹنم رکن پارلیمنٹ ایم سری بھرت و دیگرعہدیدارموجودتھے ۔ نارا لوکیش نے کہا کہ متاثرین کے نوخاندانوں کو 25 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے ۔ جس کے بعد باقی ماندہ ایکس گریشیا پروویڈنٹ فنڈ کیش اوراسٹیل پلانٹ سے دیگرواجبات ادا کئے جائیں گے ۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande