
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے 11 جون کوریاست کے تمام اضلاع میں موسلادھاربارش ریکارڈ کئے جانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے تمام اضلاع کے لئے زرد الرٹ جاری کیا ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد میں آج موسم میں پائی جانے والی گرمی کی شدت کے بعد آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ابرآلود مطلع ‘ بارش اوردرجہ حرارت میں گراوٹ کی پیشن گوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ دونوں شہروں حیدرآباد وسکندرآباد کے علاوہ شہرکے مضافاتی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی اورتیزیاموسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔ گذشتہ یوم شہرحیدرآباد میں ہوئی 4 سینٹی میٹربارش سے شہر کی سڑکوں کے علاوہ نشیبی علاقوں میں موجود رہائشی علاقوں کی صورتحال انتہائی ابترہوگئی تھی اورکئی گھنٹوں تک شہر کی مصروف ترین سڑکوں پرٹریفک جام کے مسائل کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی ۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے اورزیادہ سے زیادہ 36 ڈگری ریکارڈ کئے جانے کا امکان ہے۔ ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق