جی ایچ ایم سی کا شہریوں کے لئے الرٹ جاری، خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی
حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ مانسون کے آغازاور اس دوران کسی بھی ناخوشگوارحادثہ کو روکنے کیلئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ایک جامع اورفعال ایکشن پلان تیارکیا ہے۔ کمشنرجی ایچ ایم سی کرنن نے شہرکے تمام زونس میں خستہ حال عمارتوں،قدیم باؤنڈری وال
جی ایچ ایم سی کا شہریوں کے لئے الرٹ جاری، خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی


حیدرآباد ، 11 جون (ہ س)۔ مانسون کے آغازاور اس دوران کسی بھی ناخوشگوارحادثہ کو روکنے کیلئے گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے ایک جامع اورفعال ایکشن پلان تیارکیا ہے۔ کمشنرجی ایچ ایم سی کرنن نے شہرکے تمام زونس میں خستہ حال عمارتوں،قدیم باؤنڈری والس اورسیلرس کی کھدوائی کا فوری سروے کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں ۔اس سلسلے میں زونل کمشنرس، سرکل اے سی پیزاورمتعلقہ حکام کے ساتھ ایک اہم ورچول میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔ حکام کی جانب سے کئےگئے سروے کے مطابق شہرکے6زونس میں اب تک جملہ377 خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کی جاچکی ہے جن میں راجندرنگرزون میں117 ، شمس آباد زون میں 75 ، سکندرآباد زون میں 70،چارمینارزون میں56، گولکنڈہ زون میں47،خیریت آباد زون میں 12عمارتیں شامل ہیں۔ کمشنرنے واضح حکم دیا ہے کہ ان عمارتوں کے مالکان کوفوری طور پرنوٹس جاری کئے جائیں گے۔ضرورت پڑنے پران عمارتوں کو خالی کرانے سیل کرنے یا منہدم کرنے کی کارروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ خطرناک خستہ حالت عمارتوں کے اطراف بیریگیڈز لگا کرعوام کی نقل وحرکت کوکنٹرول کیاجائےگا ۔ برسات کے موسم میں مٹی دھنسنے اورحادثات سے بچنے کیلئے جی ایچ ایم سی نے پورے مانسون سیزن کے دوران سیلرکی نئی کھدوائی پرمکمل پابندی عائد کردی ہے ۔جن مقامات پرپہلے کھدائی ہوچکی ہے ۔ وہاں حکام اس بات کاجائزے لے رہے ہیں کہ آیا کام اجازت ناموں کے مطابق ہورہا ہے اورحفاظتی معیارات پرعمل کیا جارہا ہے یا نہیں۔ کمشنر جی ایس ایم سی نے کھدائی شدہ سیلرس میں پانی کو جمع ہونے سے روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنے دیوار کی تعمیر ، مٹی کی مضبوطی اور بیریکیڈنگ جیسے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ کرنن نے نوٹس کی اجرائی کے باوجود قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا انتبادہ یا ۔ کمشنر جی ایچ ایم سی نے خستہ حالت عمارتوں میں رہنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ جانی نقصانات سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنے مکانات خالی کردیں اور بلدی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande