ہورڈنگز کے لیے 63 درختوں کی غیرقانونی کٹائی، متعلقہ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
ممبئی ، 11 جون (ہ س)۔ اندھیری (مغرب) کے نیو لنک روڈ علاقے میں اشتہاری ہورڈنگز کو زیادہ نمایاں اور واضح دکھانے کے لیے 63 درختوں کی مبینہ طور پر غیرقانونی کٹائی کیے جانے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی کارپوریٹر روپیش ساورکر نے اس سلسلے میں ضل
ہورڈنگز کے لیے 63 درختوں کی غیرقانونی کٹائی، متعلقہ کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت


ممبئی ، 11 جون (ہ س)۔ اندھیری (مغرب) کے نیو لنک روڈ علاقے میں اشتہاری ہورڈنگز کو زیادہ نمایاں اور واضح دکھانے کے لیے 63 درختوں کی مبینہ طور پر غیرقانونی کٹائی کیے جانے کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے۔ مقامی کارپوریٹر روپیش ساورکر نے اس سلسلے میں ضلع کے نگراں وزیر اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی و ثقافتی امور کے وزیر آشیش شیلار کو تحریری شکایت پیش کرتے ہوئے اس معاملے کی جانب توجہ دلائی، جس کے بعد متعلقہ اشتہاری کمپنی کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

نیو لنک روڈ کے اطراف نصب اشتہاری بورڈز کو واضح طور پر دکھانے کے لیے بڑی تعداد میں درختوں کی شاخیں کاٹ دی گئی تھیں۔ یہ معاملہ آج مضافاتی ضلع کلکٹر دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران مقامی کارپوریٹر روپیش ساورکر نے اٹھایا۔ اجلاس کے دوران جب وزیر آشیش شیلار نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی تو میونسپل کارپوریشن کے افسران نے تسلیم کیا کہ درختوں کی کٹائی کی گئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ اس سلسلے میں پرمنڈل دفتر اور امبولی پولیس اسٹیشن کو ابتدائی شکایت دی جا چکی ہے، تاہم ابھی تک باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

روپیش ساورکر نے اسی نکتے کی جانب وزیر کی توجہ مبذول کرائی، جس پر آشیش شیلار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اشتہاری اجازت ناموں کی جانچ کرنے اور قصوروار اشتہاری کمپنی کے خلاف بلا تاخیر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت پولیس اور متعلقہ حکام کو دی۔ وزیر نے یہ بھی کہا کہ درختوں کی غیرقانونی کٹائی ماحولیات کے لیے نقصان دہ ہے اور اس معاملے میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande