سب کو ساتھ لے کر چلنے کے جذبے کے ساتھ سدبھاو یاترا کا آغاز کر رہا ہوں: نشانت کمار
پٹنہ، 3 مئی (ہ س)۔ جے ڈی یو لیڈر نشانت کمار نے آج اپنی سدبھاؤ یاترا شروع کی۔ وہ پٹنہ میں پارٹی دفتر سے نشچے رتھ میں سدبھاؤ یاترا کے لیے مغربی چمپارن کے لیے روانہ ہوئے۔ ریاستی پارٹی صدر امیش سنگھ کشواہا اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی لیڈر شرون
سب کو ساتھ لے کر چلنے کے جذبے کے ساتھ سدبھاو یاترا کا آغاز کر رہا ہوں: نشانت کمار


پٹنہ، 3 مئی (ہ س)۔ جے ڈی یو لیڈر نشانت کمار نے آج اپنی سدبھاؤ یاترا شروع کی۔ وہ پٹنہ میں پارٹی دفتر سے نشچے رتھ میں سدبھاؤ یاترا کے لیے مغربی چمپارن کے لیے روانہ ہوئے۔ ریاستی پارٹی صدر امیش سنگھ کشواہا اور جے ڈی یو قانون ساز پارٹی لیڈر شرون کمار سمیت پارٹی کے کئی لیڈران بھی ان کے ساتھ تھے۔

پارٹی دفتر کے احاطے میں کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ وہاں موجود کارکنوں کی بڑی تعداد نے ’’جے نشانت‘‘ کے نعروں سے ماحول کو بھر دیا۔ پرجوش کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نشانت کمار کو نیک خواہشات کے ساتھ سدبھاو یاترا کے لیے روانہ کیا۔

نشانت کمار نے کہا کہ ان کا پہلا سیاسی یاترا مغربی چمپارن سے شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے چمپارن سے ستیہ گرہ تحریک شروع کی تھی اور نتیش کمار بھی چمپارن سے اپنے اہم یاتراکا آغاز کرتے رہے ہیں۔

نشانت کمار نے مزید کہا کہ انہوں نے یہ یاتراسب کو ساتھ لے کر چلنے کے جذبے، سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرنے کے مقصد اور نتیش کمار کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کے عزم کے ساتھ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران وہ کارکنوں سے براہ راست رابطہ قائم کریں گے اور نتیش کمار کے گذشتہ بیس سالوں کے ترقیاتی کاموں کو لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande