باغ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مفت کتابوں اور تعلیمی کورسز کی تقسیم کا کامیاب انعقاد
نئی دہلی،03مئی ( ہ س )۔ باغ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام، دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن (DYWA) کے تعاون سے فاطمہ میریج ہوم، نزد ساحل پبلک اسکول، گوردوارہ محلہ موجپور میں دسویں سے بارہویں جماعت تک کے مستحق اور ذہین طلبہ و طال
باغ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام مفت کتابوں اور تعلیمی کورسز کی تقسیم کا کامیاب انعقاد


نئی دہلی،03مئی ( ہ س )۔

باغ ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام، دہلی یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن (DYWA) کے تعاون سے فاطمہ میریج ہوم، نزد ساحل پبلک اسکول، گوردوارہ محلہ موجپور میں دسویں سے بارہویں جماعت تک کے مستحق اور ذہین طلبہ و طالبات میں مفت کورسز اور کتابوں کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ا±ن طلبہ کو ترجیح دی گئی جنہوں نے اچھے نمبرات حاصل کیے اور معاشی طور پر کمزور تھے۔

تقریب میں DYWA کی ٹیم کے معزز اراکین، جن میں محمد نعیم (صدر)، محمد تقی (نائب صدر)، فرحان الحق، شریف قریشی، ندیم ملک، شارب مرزا اور دیگر شامل تھے، نے شرکت کی اور اپنے ہاتھوں سے طلبہ میں کتابیں اور کورسز تقسیم کیے۔

اس موقع پر مہمانانِ خصوصی کے طور پر معروف صحافی محمد انجم جعفری (ایڈیٹر، قومی بھارت روزنامہ اردو) اور صادق شیروانی (ایڈیٹر، ہمارا سماج اردو) موجود تھے۔

باغ سوسائٹی کے صدر، سید ریاض الحسن ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں، خصوصاً بیٹیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ باغ سوسائٹی کے تحت کمپیوٹر کورس، انگلش اسپیکنگ، اردو و عربی کورس اور کیلیگرافی جیسے مختلف تعلیمی پروگرامز جاری ہیں، جن سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

محمد تقی صاحب نے طلبہ کو CUET امتحان کے حوالے سے مفید رہنمائی فراہم کی تاکہ انہیں کالج میں داخلہ لینے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تقریب کے دوران باغ سوسائٹی کی جانب سے DYWA کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایوارڈز اور اسناد سے نوازا گیا۔ اسی طرح محمد انجم جعفری اور صادق شیروانی کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں اعزازات پیش کیے گئے، جبکہ دیگر مہمانان کو بھی اسناد سے سرفراز کیا گیا۔

محمد انجم جعفری نے اپنے خطاب میں والدین کو تاکید کی کہ وہ بچوں کی بہتر تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ فرحان الحق نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ محنت کے ذریعے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی طالب علم NEET امتحان کی تیاری کرنا چاہے تو وہ ادارے سے رابطہ کرے، انہیں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کی کامیابی میں ادارے کے ستون شاکر خان، نعمان، راشد خان، ضیائ الحق، رویدہ، محمد سمیر اور دیگر افراد نے بھرپور تعاون کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande