اسٹارٹ اپ اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے ریاستی حکومت مسلسل کوشاں : وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو
وزیر اعلیٰ نے مہو میں طلبہ کو پلیسمنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے بھوپال، 03 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ریاست میں 10 ہزار اسٹارٹ اپ مالکان نے اپنی رجسٹریشن کرائی
پلیسمنٹ پروگرام میں نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ


وزیر اعلیٰ نے مہو میں طلبہ کو پلیسمنٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے

بھوپال، 03 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ریاست میں 10 ہزار اسٹارٹ اپ مالکان نے اپنی رجسٹریشن کرائی ہے۔ اسٹارٹ اپ شروع کرنے والوں کو ریاستی حکومت ماہانہ اسٹائی پنڈ (وظیفہ) بھی دے رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اتوار کو ضلع اندور کے مہو میں ایک نجی کالج میں منعقدہ پلیسمنٹ پروگرام میں نوجوانوں کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں چاروں طرف صنعتوں کا پھیلاو ہو، اس کے لیے مسلسل اختراعات کی جا رہی ہیں۔ باہر کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے صنعتی سمٹ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جس سے نوجوانوں کو روزگار ملے اور ریاست ترقی کی راہ پر تیزی سے آگے بڑھتی رہے۔

پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے کالج کے ان نوجوانوں کو پلیسمنٹ کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے، جن کا انتخاب مختلف کمپنیوں میں ہوا ہے۔ اس موقع پر وزیر آبی وسائل تلسی رام سلاوٹ، رکن اسمبلی اوشا ٹھاکر، کالج کے سکریٹری سنیل بنسل اور شرد ترویدی خاص طور پر موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے طلبہ کو تلقین کی کہ اگر ہم کسی موضوع کو پورے دل سے گہرائی سے پڑھتے ہیں، تو اس کی یادداشت طویل عرصے تک برقرار رہتی ہے۔ لہٰذا یکسو ہو کر مطالعہ کریں۔ انہوں نے استاد بن کر طلبہ سے سائنس اور سیاست سے متعلق سوالات کیے، تو وہیں طلبہ نے بھی صنعت اور اختراع کے بارے میں سوالات پوچھے۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ طلبہ خود کو صرف نصاب تک ہی محدود نہ رکھیں، بلکہ وہ آگے بھی اپنی سوچ اور فکر کو جاری رکھیں۔ نئی نئی اختراعات کریں اور خود کو بھی پرکھیں۔ انہوں نے اسٹارٹ اپ، کشش ثقل، کائنات، اختراع، سرمایہ کاری وغیرہ کو مختلف مثالوں کے ذریعے سمجھایا۔ انہوں نے کالج کے احاطے میں منعقدہ سائنسی پروجیکٹ نمائش کا معائنہ کیا اور مختلف سائنسی ماڈلز اور پروجیکٹس کے بارے میں طلبہ سے معلومات حاصل کیں۔ ساتھ ہی اجتماعی تصاویر بھی کھنچوائیں۔

پروگرام میں کالج کے سکریٹری سنیل بنسل نے بتایا کہ ادارے کے اندور کے علاوہ بھوپال اور منڈی دیپ میں بھی کالج ہیں۔ زیادہ تر طلبہ کا انتخاب مدھیہ پردیش کی کمپنیوں میں ہی ہوا ہے۔ اس کا سہرا ریاستی حکومت کو جاتا ہے کہ یہاں مسلسل نئی صنعتیں کھل رہی ہیں اور ریاست دن بدن ترقی کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande