
حیدرآباد ، 3 مئی (ہ س)۔
بی آرایس کے ورکنگ پریسیڈ نٹ کے ٹی آرنے کہا کہ ریاست میں کانگریس دوبارہ برسراقتدار نہیں آئے گی۔ ڈھائی سالہ کارکردگی مایوس کن ہے۔ سماج کا کوئی بھی طبقہ حکومت سے مطمئن نہیں ہے۔ جب بھی انتخابات منعقد ہوں گے بی آرایس بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ کے ٹی آرنے آج اپنی قیامگاہ نندی نگرمیں متحدہ ضلع رنگاریڈی کے بی آرایس قائدین اورعوامی منتخب نمائندوں کا اجلاس منعقد کیا جس میں ریاست کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے استحکام اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حالیہ پارٹی کے یوم تاسیس اجلاس میں پارٹی کے سربراہ کے سی آر نے پارٹی کودیہاتوں سے ریاستی سطح تک مستحکم کرنے پارٹی کی رکنیت سازی کی مہم اور نئی کمیٹیوں کی تشکیل کی ذمہ داری پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آرکوسونپی ہے جس پر کے ٹی آرنے متحدہ ضلع رنگاریڈی کے بی آرایس قائدین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے مختلف امور کا جائزہ لیا۔ بلدیاتی اور میونسپل انتخابات میں بہترکارکردگی دکھانے والے قائدین کومبارکباد دی اورآنےوالے کارپوریشن انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کردینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کانگریس حکومت کی ناکامیوں اورعوامی مسائل پرخاموشی کے بجائے اس کوعوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ کے ٹی آر نے کہاکہ کانگریس حکومت کے ڈھائی سالہ دور میں ہونے والی بدعنوانی اور گھوٹالوں کو دیکھ کر تلنگانہ کے عوام آئندہ 20 سال تک کانگریس کو ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے بی جے پی کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید مذمت کی اور پارٹی کارکنوں کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کرنے پرزوردیا۔ اس اجلاس میں ووٹرلسٹ کی نظرثانی (ایس آئی آر) پروگرام کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق