سپریم کورٹ نے رینوکا سوامی قتل معاملہ میں اداکار درشن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے رینوکا سوامی قتل معاملہ میں کنڑ اداکار درشن کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں بنچ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایک سال کے اندر اس معاملہ کے 60 اہم گواہوں کی جانچ مکمل کرے
درشن


نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے رینوکا سوامی قتل معاملہ میں کنڑ اداکار درشن کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ جسٹس جے بی پاردی والا کی سربراہی میں بنچ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ ایک سال کے اندر اس معاملہ کے 60 اہم گواہوں کی جانچ مکمل کرے۔

عدالت نے کہا کہ ٹرائل کورٹ گواہوں کی جانچ کے لیے روزانہ سماعت کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر مقدمے میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوتی ہے تو کنڑ اداکار درشن ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔ رینوکاسوامی ایک آٹو ڈرائیور اور درشن کاحامی تھا۔

اس سے پہلے، 14 اگست، 2025 کو، سپریم کورٹ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے درشن کو دیے گئے ضمانت کے حکم کو مسترد کردیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ درشن ایک بااثر شخص ہے اور اگر وہ ضمانت پر رہا تو ٹرائل اور تفتیش کو متاثر کر سکتا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے 13 دسمبر 2024 کو درشن اور دیگر ملزمین کو باقاعدہ ضمانت دی تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande