گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے کے خلاف دو کوچنگ اداروں پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ
نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے دو کوچنگ اداروں پر جے ای ای اور نیشنل الیجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے نتائج سے متعلق گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ سینٹرل کنز
ٹیسٹ


نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے دو کوچنگ اداروں پر جے ای ای اور نیشنل الیجیبلیٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے نتائج سے متعلق گمراہ کن اشتہارات شائع کرنے پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے موشن ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف 10 لاکھ روپے اور کیرئیر لائن کوچنگ (سی ایل سی )، سیکر کے خلاف 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کا حتمی حکم جاری کیا ہے۔

سی سی پی اے نے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت گمراہ کن اشتہارات، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہونے پر کارروائی کی ہے۔

سی سی پی اے نے کہا کہ ان دو اداروں کی طرف سے شائع کردہ اشتہارات میں کورسز کے بارے میں اہم معلومات کو چھپایا گیا، جن کی کامیابی کی کہانیاں ان کے پروموشنل مواد میں نمایاں تھیں۔ سی سی پی اے کے چیف کمشنر ندھی کھرے اور کمشنر انوپم مشرا کے ذریعے پاس کیے گئے احکامات میں، دونوں ادارے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔ انہیں غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی کا قصوروار پایا گیا۔

سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ ایک طبقے کے طور پر صارفین کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے لیا گیا ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لیا گیا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی بھی سامان یا خدمات کے حوالے سے کوئی جھوٹا یا گمراہ کن اشتہار نہ دیا جائے۔ اس دوران ان کوچنگ اداروں کو 60 سے زیادہ نوٹس جاری کیے گئے اور ان پر 1.39 کروڑ روپے سے زیادہ کے جرمانے عائد کیے گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande