ٹرمپ آج چین پہنچیں گے، شی جن پنگ سے ملاقات پر دنیا کی نظر
واشنگٹن، 13 مئی (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو چین کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ بدھ کو بیجنگ پہنچیں گے۔ ٹرمپ کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات پر دنیا کی نظر ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف عالمی مسائل پر بات چیت ہونی ہے۔ مذاکرات کے اہ
واشنگٹن میں منگل کو چین روانہ ہونے سے پہلے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کی۔ اس کے بعد وہ وائٹ ہاوس سے جوائنٹ بیس اینڈریوز کے لیے روانہ ہوئے۔ فوٹو: انٹرنیٹ میڈیا


واشنگٹن، 13 مئی (ہ س)۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو چین کے لیے روانہ ہو گئے۔ وہ بدھ کو بیجنگ پہنچیں گے۔ ٹرمپ کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ہونے والی ملاقات پر دنیا کی نظر ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان مختلف عالمی مسائل پر بات چیت ہونی ہے۔ مذاکرات کے اہم نکات میں خلیجی جنگ اور ٹیرف کے علاوہ نایاب معدنیات سے متعلق زیرِ التوا تجارتی معاہدہ شامل ہے۔

ٹرمپ کا یہ دوسرا دورۂ چین ہے۔ اس کا مقصد ٹیرف کے حوالے سے جاری تناو کو ختم کرنا اور امریکہ کو ہونے والی 525 ارب ڈالر سے زیادہ کی برآمدات پر اثر انداز ہونے والے تجارتی تنازعہ کو حل کرنا ہے۔ ٹرمپ 2017 میں اپنے پہلے دورِ اقتدار کے دوران چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان کے اس دورے پر امریکی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی ساتھ ہوں گے۔ امریکی نائب پریس سکریٹری انا کیلی نے بتایا کہ ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے اور جمعرات کو استقبالیہ تقریب اور دو طرفہ ملاقات میں حصہ لیں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ روانہ ہونے سے پہلے ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ چین کے رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ان کی ملاقات کا اصل موضوع تجارت ہو گا۔ اس کے علاوہ ایران کے بارے میں بات چیت ہونے کی امید ہے۔

ٹرمپ نے شی کو اچھا دوست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شی کے ساتھ ان کی اچھی بنتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’مجھے لگتا ہے کہ چین میں شی سے ملاقات کے دوران بہت کچھ اچھا ہونے والا ہے۔‘‘

صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں سخت وارننگ بھی جاری کی۔ انہوں نے کہا، ’’یا تو امریکہ-ایران کوئی معاہدہ کریں گے یا پھر ایران مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔ جیت ہر حال میں امریکہ کی ہو گی۔‘‘ ٹرمپ نے موجودہ جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ وہ بیجنگ کی پرواز کے دوران اس کے مستقبل پر غور کریں گے۔

چین کی سنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے کمشنر مارٹی مکاری نے استعفیٰ دے دیا ہے اور کائل ڈائمنٹس ایجنسی کے قائم مقام کمشنر کے طور پر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے مکاری کو بہتر کام کرنے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے کہا کہ مکاری کی قیادت میں بہت کچھ حاصل کیا گیا۔ کائل ڈائمنٹس بہت ہی باصلاحیت انسان ہیں۔ انہیں قائم مقام کمشنر مقرر کیا جائے گا۔ ڈائمنٹس ایف ڈی اے میں غذائی معاملات کے ڈپٹی کمشنر رہ چکے ہیں۔ وہ اس وقت ایجنسی کے ’ہیومن فوڈز پروگرام‘ کی قیادت کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سب وائٹ ہاوس اور محکمہ صحت کے سینئر حکام کے درمیان مبینہ تناو اور ایف ڈی اے کے کئی فیصلوں پر ہو رہی سخت چھان بین کے ہفتوں بعد ہوا ہے۔

سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ میڈیا کا یہ کہنا کہ ایران جنگ میں اچھا کر رہا ہے، ’’تقریباً غداری جیسا‘‘ ہے۔ ٹرمپ نے کہا، ’’جب فیک نیوز میں یہ کہا جاتا ہے کہ ہمارا دشمن ایران جنگ میں امریکہ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، تو اسے غداری مانا جانا چاہیے۔ یہ اس لیے کہ یہ دشمن کی مدد کرنا اور اسے اکسانا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ امریکی آئین میں غداری کی تعریف ایک ایسے جرم کے طور پر کی گئی ہے، جس میں کوئی شخص ’’جو امریکہ کے تئیں وفاداری رکھتا ہے، اس کے خلاف جنگ چھیڑتا ہے، یا اس کے دشمنوں کا ساتھ دیتا ہے اور انہیں امریکہ کے اندر یا کہیں اور مدد اور سہارا دیتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’صرف ہارے ہوئے لوگ، احسان فراموش اور بیوقوف ہی امریکہ کے خلاف بات کر سکتے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن کے چیئرمین برینڈن کیر نے میڈیا کو جنگ کے بارے میں جھوٹی رپورٹنگ کرنے پر ان کے نشریاتی لائسنس منسوخ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande