سعودی عرب کی کویت میں ایرانی پاسداران کے مبینہ دراندازی کی شدید مذمت
ریاض،13مئی (ہ س)۔سعودی وزارتِ خارجہ نے سخت الفاظ میں مملکت کی جانب سے اس واقعے کی مذمت اور شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر ایرانی اسلامی جمہوریہ کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک مسلح گروہ نے کویت کے جزیرہ بوبیان میں دراندازی کی کو
سعودی عرب کی کویت میں ایرانی پاسداران کے مبینہ دراندازی کی شدید مذمت


ریاض،13مئی (ہ س)۔سعودی وزارتِ خارجہ نے سخت الفاظ میں مملکت کی جانب سے اس واقعے کی مذمت اور شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، جس میں مبینہ طور پر ایرانی اسلامی جمہوریہ کے پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ ایک مسلح گروہ نے کویت کے جزیرہ بوبیان میں دراندازی کی کوشش کی اور کویت کے خلاف تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنایا۔وزارتِ خارجہ نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایسے حملے کویت کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ ہیں اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

بیان میں سعودی عرب نے کویت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کویت اپنی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جو بھی اقدامات کرے گا، سعودی عرب ان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande