سعودی عرب اور برطانیہ کا علاقائی استحکام اور جہاز رانی کی آزادی پر زور
لندن،13مئی (ہ س)۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانیہ کی وزیر خارجہ برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی میڈلین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے خطے کو استحکام اور امن کی طرف لے جانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ض
سعودی عرب اور برطانیہ کا علاقائی استحکام اور جہاز رانی کی آزادی پر زور


لندن،13مئی (ہ س)۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانیہ کی وزیر خارجہ برائے امور خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی میڈلین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے خطے کو استحکام اور امن کی طرف لے جانے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور اسے سیاسی یا اقتصادی دباو¿ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسی کوششیں بین الاقوامی قوانین اور نظام میں خلل ڈالتی ہیں اور عالمی تجارت کی نقل و حرکت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande