پنجاب بی جے پی نے متوازی اسمبلی اجلاس منعقد کیا، عوامی اسمبلی میں لیڈروں نے اٹھائے مسائل
چنڈی گڑھ، یکم مئی (ہ س)۔ پنجاب حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر جمعہ کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور چنڈی گڑھ میں پنجاب ہیڈ کوارٹر میں متوازی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس علامت
پنجاب بی جے پی نے متوازی اسمبلی اجلاس منعقد کیا، عوامی اسمبلی میں لیڈروں نے اٹھائے مسائل


چنڈی گڑھ، یکم مئی (ہ س)۔ پنجاب حکومت نے یوم مزدور کے موقع پر جمعہ کو پنجاب اسمبلی کا خصوصی اجلاس منعقد کیا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین اسمبلی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور چنڈی گڑھ میں پنجاب ہیڈ کوارٹر میں متوازی اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس علامتی کارروائی کی صدارت سابق ڈپٹی اسپیکر چرنجیت اٹوال نے کی۔’عوامی اسمبلی‘ میں پارٹی رہنماو¿ں نے پنجاب اور ان کے متعلقہ علاقوں کے مسائل کو اٹھایا۔ ریاستی صدر سنیل جاکھڑ اور ورکنگ صدر اشونی شرما نے اس علامتی اجلاس کی قیادت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے قومی سکریٹری ترون چ±غ، راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ وکرم ساہنی، وجے سمپلا اور دیگر نے شرکت کی۔تکشن سود جیسے سینئر لیڈران بھی موجود تھے۔ جاکھڑ نے پنجاب میں منشیات کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے دور میں منشیات سے متعلق 1,600 سے زیادہ اموات کے دعوو¿ں کا حوالہ دیا اور متاثرہ خاندانوں کے کئی ذاتی کیسز بھی بتائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande