اردو صحافیوں کے لیے منڈل سطح پر اکریڈیٹیشن کارڈس کا مطالبہ
حیدرآباد ، یکم مئی (ہ س)۔تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلست یونین کے ایک وفد نے ریاستی صدرڈاکٹرمحمد شجاع الدین افتخاری کی قیادت میں تلنگانہ کے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے اسپیشل کمشنرمکندرریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش
اردو صحافیوں کے لیے منڈل سطح پر اکریڈیٹیشن کارڈس کا مطالبہ


حیدرآباد ، یکم مئی (ہ س)۔تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلست یونین کے ایک وفد نے ریاستی صدرڈاکٹرمحمد شجاع الدین افتخاری کی قیادت میں تلنگانہ کے محکمہ اطلاعات وتعلقات عامہ کے اسپیشل کمشنرمکندرریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے اردو صحافتی برادری کو درپیش مختلف مسائل اوراہم مطالبات تفصیل کے ساتھ پیش کیے۔ وفد نے زور دیا کہ اردو کے بڑے اخبارات کو منڈل سطح پربھی اکریڈیٹیشن کارڈس جاری کیے جائیں تاکہ مقامی سطح پرکام کرنے والے صحافیوں کوسرکاری شناخت حاصل ہواوروہ بنیادی سہولتوں سے مستفید ہوسکیں۔ اس کے علاوہ وفد نے مطالبہ کیا کہ چھوٹے اخبارات کو سابقہ روایت کے مطابق سرکاری اشتہارات کی فراہمی جاری رکھی جائے اوران کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ وفد نے اس بات پربھی زوردیا کہ تمام زبانوں کے اخبارات کے ساتھ بلا امتیاز یکساں سلوک کیا جائے اوراردو صحافت کو بھی مساوی اہمیت دی جائے۔ وفد نے کہا کہ اردو اخبارات عوامی مسائل کواجاگر کرنے میں اہم کردارادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی سرپرستی ناگزیرہے۔ مزید برآں،(اے بی سی)سرٹیفکیٹ کے حوالے سے پائی جانے والی عدم مساوات کو ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا،اورکہا گیا کہ یا تواس شرط کو تمام زبانوں پریکساں نافذ کیا جائے یامکمل طورپرختم کیا جائے۔ اس موقع پرکمشنرمکندرریڈی نے وفد کی جانب سے پیش کردہ نکات کو غور سے سنااوریقین دہانی کرائی کہ ان مسائل پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande