تلنگانہ میں لولگنے کے واقعات میں اضافہ،جملہ 22 افراد متاثر
حیدرآباد ، یکم مئی (ہ س)۔ تلنگانہ میں لولگنے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے اوراب محکمہ صحت کے عہدیداروں نے گذشتہ دنوں لولگنے کے واقعات کا شکارہونے والوں کی تعداد کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں مجموعی اعتبارسے 22 افراد
تلنگانہ میں لو لگنے کے واقعات میں اضافہ،جملہ 22 افراد متاثر


حیدرآباد ، یکم مئی (ہ س)۔

تلنگانہ میں لولگنے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے اوراب محکمہ صحت کے عہدیداروں نے گذشتہ دنوں لولگنے کے واقعات کا شکارہونے والوں کی تعداد کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں مجموعی اعتبارسے 22 افراد لولگنے سے متاثر ہوئے ہیں جنہیں دواخانہ میں شریک کرتے ہوئے ان کا علاج کیا جارہاہے جبکہ گذشتہ دنوں میں لو لگنے کے نتیجہ میں کسی بھی موت کی توثیق نہیں کی گئی۔ تلنگانہ میں تیسرے دن بھی اعظم ترین درجہ حرارت 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جوکہ ضلع عادل آباد میں ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ریاست کے7 اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔مابقی 25 اضلاع میں درجہ حرارت 42 تا 45 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ریاست بھرکے بیشتر تمام اضلاع میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے۔ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں بھی گذشتہ دو یوم سے گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جانے لگا ہے اور دوپہر کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے کیونکہ گرمی کے سبب لولگنے کے خدشات کے تحت شہری گھروں سے نکلنے سے گریز کرنے لگے ہیں۔۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande