غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح
نئی دہلی،یکم مئی(ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی میں یکم مئی سے آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان کلاسز کا مقصد اردو، فارسی کے مبادیات سے لوگوں کو واقف کرانا ہے۔ جلسے کی صدارت ہمایہ گروپ کے صدر جناب ایس فاروق نے ایوان غالب میں یکم مئی کو
غالب انسٹی ٹیوٹ


نئی دہلی،یکم مئی(ہ س)۔غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی میں یکم مئی سے آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان کلاسز کا مقصد اردو، فارسی کے مبادیات سے لوگوں کو واقف کرانا ہے۔ جلسے کی صدارت ہمایہ گروپ کے صدر جناب ایس فاروق نے ایوان غالب میں یکم مئی کو شام ۴ بجے کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زبان ہماری بنیادی ضرورت ہے، مثلاً میں پیشے سے ایک تاجر ہوں اگر مجھے اس زبان پر قابو نہیں ہوگا جس میں مجھے اپنی بات کہنی ہے یا دوسرے کو سمجھانی ہے تو میں اپنے پیشے کا بھی حق ادا نہیں کر سکتا۔ انسان جتنی زیادہ زبانوں کو جانتا ہے اس کی شخصیت میں اتنا ہی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ میں غالب انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے بنیادی تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آن لائن کورسز کا انتظام کیا۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ میں اردو، فارسی اور موسیقی کی کلاسز کا سلسلہ نیا نہیں ہے، پچھلی بار جن لوگوں نے اس کورس میں حصہ لیا ان کی پیش رفت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور حوصلہ بھی ملا۔ اردو، فارسی کے استاد جناب طاہر الحسن نے بڑی محنت سے طلبا کو تعلیم دی اور مشق کرائی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار کا سیشن بھی پہلے کی طرح کامیاب رہے گا۔ اردو فارسی کے استاد جناب طاہرالحسن نے کہا کہ اردو ایک شیریں زبان ہے اس کے سیکھنے سے شخصیت میں کشش پیدا ہو تی ہے اور فارسی کے ساتھ سیکھنا زبان کی کئی باریکیوں کا آسان بنا دیتا ہے۔ ڈاکٹر شعیب رضا وارثی نے کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کیا اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہر عمارت کی بنیاد بہت اہم ہوتی ہے، بنیاد جتنی مضبوط ہوگی عمارت بھی اتنی ہی مستحکم ہوگی۔ غالب انسٹی ٹیوٹ نے عالمی معیار کے مذاکرے منعقد کرائے ہیں لیکن مجھے خوشی ہے کہ یہاں بیسک تعلیم کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ اردو کی کلاس آن لائن ہفتے میں تین دن دوشنبہ، منگل اور بدھ اور فارسی کی کلاسز ہفتے میں دو دن جمعرات اور جمعہ کو شام پانچ بجے آن لائن ہوں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande