جموں و کشمیر حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے کرایے میں اضافے کو منظوری دی
جموں, 29 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے یو ٹی میں کمرشل مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں زیادہ سے زیادہ 18 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایے بڑے بسوں، مڈیم اور منی بسوں، ٹیکسیوں، میکسی کیب، ٹور
جموں و کشمیر حکومت نے کمرشل گاڑیوں کے کرایے میں اضافے کو منظوری دی


جموں, 29 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے یو ٹی میں کمرشل مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں زیادہ سے زیادہ 18 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایے بڑے بسوں، مڈیم اور منی بسوں، ٹیکسیوں، میکسی کیب، ٹورسٹ کیب، آٹو رکشہ اور ٹاٹا میجک گاڑیوں پر لاگو ہوں گے۔حکام کے مطابق یہ حکم موٹر وہیکلز ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے 19 مارچ 2021 کے سابقہ نوٹیفکیشن میں جزوی ترمیم کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بھی الگ کرایہ مقرر کیا گیا ہے، جس کے تحت ای رکشہ 15 روپے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کرے گا، جبکہ ای آٹو کے لیے پہلے کلومیٹر کا کرایہ 25 روپے اور اس کے بعد ہر اضافی کلومیٹر کے لیے 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کرایوں میں یہ اضافہ موجودہ معاشی حالات اور آپریٹنگ اخراجات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande