جے این ایم سی کے زیر اہتمام ”ڈوڈل ڈاک“ مقابلہ منعقد، طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور فلاح و بہبود پر زور
جے این ایم سی کے زیر اہتمام ”ڈوڈل ڈاک“ مقابلہ منعقد، طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور فلاح و بہبود پر زور علی گڑھ، 29 اپریل (ہ س)۔ سنگم کمیٹی، جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ’ڈوڈل ڈاک’کے عنوان پر ایک تخلیقی ڈوڈلنگ مقابلے کا انعق
ڈوڈل ٹاک


جے این ایم سی کے زیر اہتمام ”ڈوڈل ڈاک“ مقابلہ منعقد، طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ اور فلاح و بہبود پر زور

علی گڑھ، 29 اپریل (ہ س)۔ سنگم کمیٹی، جے این میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ’ڈوڈل ڈاک’کے عنوان پر ایک تخلیقی ڈوڈلنگ مقابلے کا انعقاد کیا، جس کا مقصد میڈیکل کے طلبہ میں تخیل، برجستگی اور فنکارانہ اظہار کو فروغ دینا تھا، تاکہ وہ اپنی سوچ کو دلچسپ بصری کہانیوں میں ڈھال سکیں۔ یہ کمیٹی فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد کی قیادت میں قائم کی گئی ہے، جو طلبہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کھیل، فنون، بیانیہ، گیمز اور موسیقی جیسے شعبوں میں سرگرم عمل ہے۔

مقابلے میں 33 ٹیموں نے حصہ لیا اور ہر ٹیم دو افراد پر مشتمل تھی۔ ’ڈوڈل ڈاک‘ میں ایم بی بی ایس، ایم ڈی، پیرا میڈیکل پروگرامز اور کالج آف نرسنگ کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ پہلی پوزیشن ڈاکٹر کونیکا بترا (ریزیڈنٹ، شعبہ مائیکرو بایولوجی) اور ڈاکٹر شوبھت سکسینہ (ریزڈنٹ، شعبہ پیتھالوجی) نے حاصل کی۔ بی ایس سی نرسنگ کی طالبات عائشہ رفیدہ اور سمیرہ ساجد خان نے دوم مقام حاصل کیا، جبکہ تیسری پوزیشن ایم بی بی ایس کے طلبہ صدف ناز اور محمد صبور نے حاصل کی۔

پروگرام کی قیادت سنگم کمیٹی کی کنوینر ڈاکٹر تبسم نواب نے کی۔ مقابلے کے ججوں میں پروفیسر تمکین خان (شعبہ امراضِ نسواں و زچگی اور کوآرڈینیٹر، میڈیکل ایجوکیشن یونٹ، جے این ایم سی)، ڈاکٹر محمد سلمان شاہ (ایسوسی ایٹ پروفیسر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن) اور ڈاکٹر بشریٰ صدیقی (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ پیتھالوجی) شامل تھے۔

پروگرام کی نظامت سال سوم کے میڈیکل طلبہ آرین پرتاپ سنگھ اور پلک گپتا نے کی، جبکہ سال دوم کے طلبہ آریان طارق اور وریشا بہار کے ہمرا سال اول کی طالبہ علیشرا نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔ فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد نے اس تخلیقی اور بامقصد پروگرام کے انعقاد پر اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہا۔ جے این ایم سی کے پرنسپل و سی ایم ایس پروفیسر انجم پرویز نے بھی کمیٹی کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سنگم کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر نیما عثمان (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اناٹومی)، ڈاکٹر شہنا علی (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ اینستھیسیا)، ڈاکٹر دیبا خانم (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ امراضِ نسواں و زچگی)، ڈاکٹر سمرین ظہیر (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ریڈیوتھیریپی)، ڈاکٹر حبا سمیع (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ مائیکرو بایولوجی) اور ڈاکٹر ثمینہ احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ کمیونٹی میڈیسن) بطور خاص موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande