اے آئی کے استعمال سے کام کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ : کلکٹر
اے آئی کے استعمال سے کام کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ : کلکٹرحیدرآباد، 29 اپریل (ہ س)۔ ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے کہا کہ اے آئی ٹکنالوجی کے استعمال سے سرکاری کام میں رفتاراورکارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرافسراورعملہ کوجدید ٹکنالو
اے آئی کے استعمال سے کام کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ: کلکٹر


اے آئی کے استعمال سے کام کی رفتار اور کارکردگی میں اضافہ : کلکٹرحیدرآباد، 29 اپریل (ہ س)۔

ضلع کلکٹر کویا سری ہرشا نے کہا کہ اے آئی ٹکنالوجی کے استعمال سے سرکاری کام میں رفتاراورکارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہرافسراورعملہ کوجدید ٹکنالوجی کواپنا کر اپنے کام کومزید مستعدی سے سرانجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلع میں منعقدہ اے آئی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی اورافتتاح کیا۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ نئی ٹکنالوجی کو اپنا کرکام کی رفتارکوبڑھایا جا سکتا ہے اور وقت کی بچت کی جا سکتی ہے۔ کلکٹرنے کہا کہ اے آی ٹکنالوجی سرکاری خدمات کو زیادہ شفاف اورموثر طریقے سے فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے افسران کو حکم دیا کہ وہ عوام کو تیز رفتار اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کام کریں۔ اس پروگرام میں ضلع کے افسران، کلکٹریٹ ایڈمنسٹریٹو آفیسر بندی پرکاش، متعلقہ افسران، تمام محکموں کے عملہ اور دیگر نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande