
حیدرآباد ، 29 اپریل (ہ س) ۔ حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹرپرینکاالا نے ڈسٹری بیوٹرزکوسخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی پٹرول، ڈیزل اورایل پی جی کی مصنوعی قلت پیدا کرتاپایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ پٹرول، ڈیزل اورایل پی جی کی قلت کے بارے میں گردش کرنے والی جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ کلکٹر نے آج محکمہ سیول سپلائیزکے زیراہتمام کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع سطح کی توانائی کی سپلائی مانیٹرنگ کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ کے دوران،اس نے ایجنسی آپریٹرزاور ڈیلرزکے ساتھ ضلع بھرمیں پیٹرول،ڈیزل اورایل پی جی کی دستیابی، اسٹاک کی سطح اورسپلائی کے حالات کا جائزہ لیا۔
ایل پی جی سلنڈرکی تقسیم کے بارے میں،اس نے بکنگ اورری فلنگ کے اصولوں پرسختی سےعمل کرنے پرزوردیا۔ اس نے حکام کومزید ہدایت کی کہ وہ ایسے معاملات کی نگرانی کریں جہاں ڈبل سلنڈر کنکشن والے صارفین متعدد بکنگ کی کوشش کرتے ہیں۔ میٹنگ میں ضلع چیف راشننگ آفیسر راجی ریڈی، ضلع سول سپلائی آفیسر سرینواس، فلاحی عہدیدار اشنا، پروین کمار، الیاس احمد، آر ٹی او پرشوتم ریڈی، اوردیگرموجود تھے۔۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق