
نئی دہلی، 28اپریل(ہ س)۔
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال اور سینئر رہنما و پنجاب انچارج منیش سسودیا منگل کے روز راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر نتمستک ہوئے۔ ان کے ساتھ پارٹی کے اراکین اسمبلی اور بڑی تعداد میں کارکنان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کارکنان کے ساتھ ستیہ گرہ کی راہ دکھانے والے قوم کے بانی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ستیہ گرہ کے راستے پر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم عدلیہ کا بے حد احترام کرتے ہیں، لیکن کچھ ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ ہمیں یہ ستیہ گرہ کرنا پڑ رہا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ باپو کی دعا¶ں سے ہم اس مشکل راستے پر پوری ایمانداری کے ساتھ ثابت قدم رہیں گے۔ اروند کیجریوال نے ایکس ( ٹوئٹر) پر کہا کہ آج منیش سسودیا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ راج گھاٹ پہنچ کر قوم کے باپو مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ میری باپو سے یہی دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے دکھائے ہوئے ستیہ گرہ کے راستے پر چلنے کے ہمارے عزم کو ہمیشہ طاقت عطا کریں۔ مجھے یقین ہے کہ باپو کی برکت سے ہم اس کٹھن راستے پر پوری لگن کے ساتھ ڈٹے رہیں گے۔وہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ ہم عدالت کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ہم اپنے ملک کے نظامِ انصاف کا بھی بے حد احترام کرتے ہیں، کیونکہ اسی نظامِ انصاف اور عدلیہ نے ہمیں ضمانت دلائی اور الزامات سے بری کیا ہے۔ آج اگر ہم آزاد گھوم رہے ہیں تو یہ ہماری عدالتی نظام کی ہی بدولت ہے۔ لیکن کچھ ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں جن کی وجہ سے ہمیں یہ ستیہ گرہ کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ تمام باتیں ہم نے جج صاحبہ کو لکھی گئی خط میں بیان کر دی ہیں۔ادھر آپ کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے باپو کی سمادھی پر نتمستک ہونے کے بعد ایکس پر کہا کہ منگل کے روز راج گھاٹ جا کر اروند کیجریوال کے ساتھ پوجیہ باپو کی سمادھی پر نتمستک ہوا۔ مہاتما گاندھی نے ہمیں ہمیشہ سچ کے راستے پر ثابت قدم رہنے اور سچ کے لیے حوصلے کے ساتھ ستیہ گرہ کرنے کی ترغیب دی ہے۔ آج اسی راستے پر چلنے کا عزم مزید مضبوط ہوا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais