ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ماں - بیٹے کی موت، ایک شدید زخمی
فتح پور، 29 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع فتح پور میں بدھ کی صبح تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے ماں بیٹے کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے ماں اور بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ غازی پور تھانہ علاقے کے س
واقعہ سے متعلق تھانہ کلیان پور


فتح پور، 29 اپریل (ہ س)۔ اترپردیش کے ضلع فتح پور میں بدھ کی صبح تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے ماں بیٹے کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے ماں اور بیٹے کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا بیٹا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

غازی پور تھانہ علاقے کے سیمور گاوں کے رہنے والے مول چند اپنے خاندان کے ساتھ کانپور میں رہتے ہیں۔ ان کی کھاگہ کوتوالی علاقے کے سنگرام پور میں رشتہ داری میں شادی تھی۔ بیٹا سورج (22)، بیوی پشپا (42) اور چھوٹا بیٹا انوراگ (11) آج موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کھاگہ جا رہے تھے۔ جیسے ہی یہ لوگ کلیان پور تھانہ علاقے کے بکسر موڑ کے قریب پہنچے، پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے پشپا دیوی اور سورج کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی۔ وہیں انوراگ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

واقعے کے بعد ڈرائیور موقع پر ٹرک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ وہیں انوراگ کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے اسے کانپور میڈیکل کالج کے لیے ریفر کر دیا۔

کلیان پور تھانہ انچارج سمت دیو پانڈے نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ زخمی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande