سارن میں گاڑی مہم کا ایس ایس پی نے کیا دیر رات اچانک معائنہ
سارن، 29 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں امن و قانون کو مضبوط بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ونیت کمار نے دیررات مفصل تھانہ علاقے کے نیواجی ٹولہ چوک میں اچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ایس ایس پی نے وہاں چ
سارن میں گاڑی مہم کا ایس ایس پی نے کیا دیر رات اچانک معائنہ


سارن، 29 اپریل (ہ س)۔ ضلع میں امن و قانون کو مضبوط بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ونیت کمار نے دیررات مفصل تھانہ علاقے کے نیواجی ٹولہ چوک میں اچانک معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران ایس ایس پی نے وہاں چلائی جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ مہم کا مشاہدہ کیا۔ معائنہ کے دوران مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی اور گاڑیوں کے کاغذات کی مکمل تصدیق کی گئی۔

ایس ایس پی نے موقع پر تعینات افسران اور پولیس فورس کو ہدایت کی کہ وہ رات کی گشت کو مضبوط اور مؤثر طریقے سے انجام دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ حساس علاقوں کی سخت نگرانی کی جائے اور جرائم کی روک تھام کے لیے اس طرح کی چیکنگ مہم جاری رکھی جائے۔

ایس ایس پی نے واضح کیا کہ عام لوگوں میں تحفظ کے احساس کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی مشکوک سرگرمی کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande