حصار میں سائبر فراڈ گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار
حصار، 25 اپریل (ہ س)۔ سائبر پولیس اسٹیشن نے ایک منظم گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تمام ملزمین کو گہرائی سے
حصار میں سائبر فراڈ گینگ کا پردہ فاش، چار گرفتار


حصار، 25 اپریل (ہ س)۔

سائبر پولیس اسٹیشن نے ایک منظم گینگ کا پردہ فاش کیا ہے جو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تمام ملزمین کو گہرائی سے پوچھ گچھ کے لیے عدالت میں پیش کر کے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمین نے سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کو اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ منافع کا لالچ دیا۔ تقریباً 40 سے 50 لاکھ روپے ماہانہ کے فراڈ کیے گئے فنڈز دبئی میں ان کے آقاو¿ں کو بھیجے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 18 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، 22 اے ٹی ایم کارڈز اور 21 مختلف بینکوں کی پاس بکس برآمد کیں، جو کہ جعلی لین دین میں استعمال ہوتی تھیں۔

اے ایس پی میانک مدگل نے ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گینگ کا مرکزی مینیجر اور ہینڈلر ابھی تک مفرور ہیں، اور ان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر کے مفرور ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ تمام گرفتار ملزمین دسویں یا بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی ہے اور گزشتہ تین چار سال سے اس سرگرمی میں ملوث تھے۔ وہ اتنے ہوشیار ہیں کہ وہ دھوکہ دہی کی رقم کو کئی سطحوں میں منٹوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande