
تاریخ میں 26 اپریل کو ہندوستان کے سیاسی نقشے میں بڑی تبدیلی ہوئی۔ 26 اپریل 1975 کو سکم کو ہندوستانی جمہوریہ میں شامل کرنے کا عمل فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا۔ اس سے پہلے 14 اپریل کو ریاست میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا، جس میں عوام نے بھاری اکثریت سے ہندوستان میں الحاق کے حق میں ووٹ دیا۔
اس کے بعد 16 مئی 1975 کو سکم کو باضابطہ طور پر ہندوستان کی 22 ویں ریاست قرار دیا گیا۔ اس فیصلے کو اکثر ممالک نے تسلیم کیا، حالانکہ چین نے اسے طویل عرصے تک قبول نہیں کیا۔
دیگر اہم واقعات
1654 - یہودیوں کو برازیل سے نکالا گیا۔
1748 - مغل خاندان کا 14 واں بادشاہ محمد شاہ روشن اختر کا انتقال۔
1828 - یونان کی آزادی کی حمایت میں روس کا ترکیہ کے خلاف اعلانِ جنگ۔
1903 - گاندھی جی نے جنوبی افریقہ میں وکالت شروع کی اور وہاں برٹش انڈین ایسوسی ایشن قائم کی۔
1959 - کیوبا نے پناما پر حملہ کیا۔
1962 - پہلی بار امریکی خلائی جہاز نے چاند کی سطح کو چھوا۔
1986 - اس وقت کے سوویت یونین کے یوکرین صوبے کے چرنوبل میں ایٹمی حادثہ ہوا، جس سے بڑی مقدار میں تابکاری خارج ہوئی۔
1999 - نیپال کے سابق وزیر اعظم اور نیپالی کمیونسٹ پارٹی کے صدر منموہن ادھیکاری کا انتقال۔
2004 - عراق کے نئے جھنڈے کو منظوری ملی۔
2006 - ہندوستان اور ازبکستان نے 6 معاہدوں پر دستخط کیے۔
2007 - جاپانی کمپنی سونی نے ہندوستان میں سال 2010 تک 2 ارب ڈالر کا تجارتی ہدف رکھا۔
2008 - وزیر اعظم منموہن سنگھ نے جموں و کشمیر میں بنا 390 میگاواٹ کا دول ہستی ہائیڈل پاور پروجیکٹ قوم کے نام وقف کیا۔
2008 - امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ کیے گئے 123 معاہدے میں کسی بھی تبدیلی کے امکان سے انکار کیا۔
2010 - بہار حکومت نے بہار کے مشہور چنیا کیلے کی برانڈنگ ’گنگا کیلا‘ کے طور پر کرنے کا فیصلہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن