تاریخ کے آئینے میں 25 اپریل: جب بدھو بکسا رنگین ہوا، 1982 میں بدل گئی ہندوستان کی ٹی وی دنیا
ایک وقت تھا جب سنیما کے پردے پر چلتی پھرتی تصویریں دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے تھے۔ پھر ٹیکنالوجی نے کروٹ لی اور ٹیلی ویژن کی شکل میں یہ جادو لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا۔ اس دور میں گھر کی حیثیت کا اندازہ اس کی چھت پر لگے اینٹینا سے لگایا جاتا تھا۔
تصویر فائل: یہ بہت پہلے کی بات ہے


ایک وقت تھا جب سنیما کے پردے پر چلتی پھرتی تصویریں دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے تھے۔ پھر ٹیکنالوجی نے کروٹ لی اور ٹیلی ویژن کی شکل میں یہ جادو لوگوں کے گھروں تک پہنچ گیا۔ اس دور میں گھر کی حیثیت کا اندازہ اس کی چھت پر لگے اینٹینا سے لگایا جاتا تھا۔ شام ہوتے ہی اینٹینا گھمانے اور نیچے سے آواز لگانے- ’’آیا کیا؟‘‘ جیسے مناظر عام تھے، جو اس وقت کی یادوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔

ہندوستان میں ٹیلی ویژن کی آمد اپنے آپ میں ایک بڑا واقعہ تھا، لیکن اس سے بھی بڑی تبدیلی تب آئی جب بلیک اینڈ وائٹ نشریات رنگین ہوگئیں۔ 25 اپریل 1982 کا دن ہندوستانی نشریاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوا، جب دوردرشن نے بلیک اینڈ وائٹ سے رنگین نشریات کی طرف قدم بڑھایا۔

رنگین نشریات کے آغاز نے نہ صرف ناظرین کے دیکھنے کے تجربے کو بدلا، بلکہ تفریح، خبروں اور ثقافتی پروگراموں کی پیشکش کو بھی نیا رخ دیا۔ اس کے بعد ٹیلی ویژن تیزی سے ہر گھر کی ضرورت بنتا گیا اور ملک کی سماجی و ثقافتی زندگی کا اٹوٹ حصہ بن گیا۔

ماہرین کے مطابق، 1980 کی دہائی میں آنے والی یہ تبدیلی ہندوستان میں تکنیکی ترقی اور ابلاغِ عامہ کی توسیع کی علامت تھی۔ رنگین ٹی وی کی آمد نے لوگوں کی سوچ، تفریح کے طریقے اور طرزِ زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔

آج بھلے ہی ڈیجیٹل اور اسمارٹ ٹیکنالوجی کا دور ہو، لیکن ’بدھو بکسا‘ کے اس رنگین ہونے کا جادو اور اس سے منسلک یادیں اب بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

1809 - برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی اور پنجاب کے سکھ حکمراں رنجیت سنگھ کے درمیان امرتسر معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

1905 - جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں کو رائے دہی کا حق ملا۔

1953 - کیمبرج یونیورسٹی کے دو سائنسدانوں جیمز ڈی واٹسن اور فرانسس کرک نے ڈی این اے کی ساخت کی وضاحت کر کے حیاتیات کی اس بنیادی پہیلی کا جواب تلاش کر لیا کہ جاندار اپنی نسل کیسے بڑھاتے ہیں۔ ان دونوں سائنسدانوں کو ان کی اس دریافت کے لیے 1962 میں نوبل انعام سے نوازا گیا۔

1954 - بیل لیبز نے نیویارک میں پہلی بار سولر بیٹری بنانے کا اعلان کیا۔

1957 - سوڈیم ایٹمی ری ایکٹر پہلی بار چلایا گیا۔

1968 - کلاسیکی گلوکار بڑے غلام علی خان کا انتقال۔

1975 - سوویت یونین نے زیرِ زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

1980 - امریکی فوج نے تہران میں واقع اپنے سفارت خانے سے 53 مغویوں کو چھڑانے کے لیے خفیہ مہم چلائی، لیکن اس میں کامیابی نہیں مل سکی اور آٹھ امریکی فوجی مارے گئے۔ یہ بحران 444 دن تک چلا اور بالآخر جنوری 1981 میں ان مغویوں کی رہائی عمل میں آئی۔

1981 - جاپان کے سروگا میں ایک ایٹمی پلانٹ میں مرمت کے کام کے دوران 100 سے زائد مزدور ایٹمی تابکاری کا شکار ہوئے۔

1983 - جرمنی کے میگزین ’اسٹرن‘ نے ہٹلر کی وہ متنازعہ ڈائری چھاپنا شروع کی، جسے انہوں نے مبینہ طور پر دوسری جنگِ عظیم کے دوران قلمبند کیا تھا۔ ڈائری کی اصلیت پر کئی سوالات اٹھائے گئے۔

1989 - ایتھوپیا میں گردن توڑ بخار سے 20 ہزار سے زائد لوگوں کی موت۔ یہ بیماری سوڈان تک پھیلی اور وہاں بھی کم از کم 400 لوگوں کی موت ہوئی۔

2003 - فلسطین میں نئی کابینہ کی تشکیل پر اتفاق ہونے کے ساتھ ہی امریکہ کی حمایت یافتہ امن منصوبہ کی راہ ہموار ہوئی۔

2004 - یونانی قبرص نے الحاق کا منصوبہ مسترد کر دیا۔

2004 - چین میں سارس کی بیماری ایک بار پھر پھیلنے کی تصدیق ہوئی۔

2007 - برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنسز کا نیا کیمپس پناما (بحرین) میں کھلا۔

2008 - بالی ووڈ کے مشہور اداکار و ہدایت کار عامر خان کو سنیما کے شعبے میں اہم خدمات کے لیے ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر اسمرتی پرتیشتھان کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

2010 - ہندوستانی بحریہ نے پرانے ہو چکے چیتک ہیلی کاپٹروں کی جگہ نئے لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر خریدنے کا عمل شروع کیا۔

2015 - نیپال میں شدید زلزلے نے بھاری تباہی مچائی۔ دارالحکومت کاٹھمانڈو کے قریب آنے والے اس زلزلے سے جان و مال کا بڑا نقصان ہوا۔

2020 - ملک میں کووڈ-19 سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 779 پہنچی، انفیکشن کے کیسز بڑھ کر 24,942 ہو گئے۔

2020 - ہندوستانی-امریکی فنکار اور پرنٹ میکر زرینہ ہاشمی کا انتقال۔

2021 - عراق میں بغداد کے کووڈ اسپتال میں سلنڈر پھٹنے سے ہولناک آگ لگ گئی۔ 82 لوگوں کی موت۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande