تاریخ کے آئینے میں 23 اپریل: ادب اور سنیما کے دو عظیم ستونوں کو کھونے کا دن
23 اپریل کا دن عالمی تاریخ میں ادب اور سنیما- دونوں شعبوں کے لیے گہرے سوگ کی علامت مانا جاتا ہے۔ اسی دن انگریزی ادب کے عظیم شاعر اور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کا سن 1616 میں انتقال ہوا تھا۔ وہیں، ہندوستانی سنیما کے لیجنڈری ہدایت کار ستیہ جیت رے نے ب
علامتی تصویر


23 اپریل کا دن عالمی تاریخ میں ادب اور سنیما- دونوں شعبوں کے لیے گہرے سوگ کی علامت مانا جاتا ہے۔ اسی دن انگریزی ادب کے عظیم شاعر اور ڈرامہ نگار ولیم شیکسپیئر کا سن 1616 میں انتقال ہوا تھا۔ وہیں، ہندوستانی سنیما کے لیجنڈری ہدایت کار ستیہ جیت رے نے بھی 23 اپریل 1992 کو اس دنیا کو الوداع کہا تھا۔

ولیم شیکسپیئر کو عالمی ادب کا ایک لافانی ستون مانا جاتا ہے۔ ان کی تخلیقات جیسے ہیملیٹ، رومیو اینڈ جولیٹ اور میکبیتھ آج بھی ادب اور تھیٹر کی بنیاد ہیں۔ ان کی تحریروں میں انسانی جذبات اور زندگی کی گہری حقیقتوں کی ایسی عکاسی ملتی ہے، جو ہر دور میں متعلقہ بنی ہوئی ہے۔

دوسری طرف، ستیہ جیت رے نے ہندوستانی سنیما کو بین الاقوامی شناخت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی فلموں میں حقیقت پسندی، حساسیت اور گہری انسانی سمجھ دیکھنے کو ملتی ہے۔ ان کی مشہور تخلیقات میں پاتھیر پنچالی، اپراجیتو اور اپور سنسار شامل ہیں، جنہیں عالمی سنیما میں ’کلاسک‘ کا درجہ حاصل ہے۔ ان دونوں عظیم ہستیوں کی برسی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ ادب اور سنیما کے میدان میں ان کا تعاون انمول ہے۔ ان کی تخلیق کردہ شاہکار تحریریں اور فلمیں آج بھی نئی نسلوں کو متاثر کرتی ہیں اور آنے والے وقت میں بھی ان کا اثر برقرار رہے گا۔

دیگر اہم واقعات:

1660 - سویڈن اور پولینڈ کے درمیان ’اولیوہ معاہدے‘ پر اتفاق ہوا۔

1661 - برطانوی شہنشاہ چارلس دوم کی لندن میں تاج پوشی۔

1981 - سوویت یونین نے زیرِ زمین ایٹمی تجربہ کیا۔

1984 - سائنسدانوں نے ایڈز کے وائرس کا پتہ لگایا۔

1987 - سپریم کورٹ نے بیواوں کو جائیداد میں حصے کا فیصلہ دیا۔

1990 - نمیبیا اقوام متحدہ کا 160 واں رکن بنا۔

1993 - غیر ملکی حکمرانی کی طویل تاریخ اور دہائیوں کی جدوجہد کے بعد مشرقی افریقہ کے چھوٹے سے ملک اریٹریا میں ایتھوپیا سے آزادی کے بارے میں ریفرنڈم پر تین روزہ ووٹنگ شروع ہوئی۔

1995 - ’ورلڈ بک ڈے‘ (عالمی یومِ کتب) منانے کی شروعات ہوئی۔

1996 - چیچنیا کے علیحدگی پسند رہنما دودایف کا ایک فضائی حملے میں انتقال۔

1999 - نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں سہ روزہ سربراہی اجلاس کا آغاز۔

2002 - بیجنگ میں ہندوستان اور چین کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر مذاکرات۔

2003 - کرد اور عرب تنازعات کو نمٹانے کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ۔

2005 - یوٹیوب کی ویب سائٹ پر پہلا ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا۔ یہ ویڈیو یوٹیوب کے بانی جاوید کریم کے سان ڈیاگو چڑیا گھر کے دورے کا تھا۔ ایک سال کے اندر اس سائٹ پر تقریباً 10 کروڑ ویڈیوز اپ لوڈ کیے گئے۔

2007 - روس کے پہلے منتخب رہنما بورس یلسن کا انتقال۔ انہیں 1991 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سیاست اور معیشت کے ایک دہائی کے طوفانی باب کے لیے جانا جاتا ہے۔

2008 - علاقائی تحقیقی اور تجزیاتی مرکز، لکھنو کو مرکزی حکومت کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے منظوری دی۔

2008 - انڈین فارمرز فرٹیلائزر (افکو) اور مصر کی سینٹرل ایگریکلچر کوآپریٹو یونین (کانکو) نے کوآپریٹو کے شعبے میں نئے منصوبوں کے لیے ایک معاہدہ کیا۔

2008 - امریکی کانگریس نے میانمار کی جمہوریت نواز رہنما آنگ سان سوچی کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز ’امریکی کانگریس گولڈ میڈل‘ سے نوازنے کا اعلان کیا۔

2013 - ہندی فلموں کی مشہور پلے بیک سنگر شمشاد بیگم کا انتقال۔

2020 - مشہور ہندوستانی تھیٹر اداکارہ اور ہدایت کار اوشا گانگولی کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande