تاریخ کے آئینے میں 22 اپریل : ماحولیاتی تحفظ کا عالمی عزم، 22 اپریل کو منایا جاتا ہے یوم ارض
پوری دنیا میں ماحولیاتی تحفظ اور فطرت کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ہر سال 22 اپریل کو ارتھ ڈے (عالمی یوم ارض) منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد زمین پر رہنے والے جانداروں، پیڑ پودوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے تئیں لوگوں کو ترغیب دینا ہے۔ ارتھ ڈے کا
ماحولیات کے تحفظ کے تئیں علامتی تصویر


پوری دنیا میں ماحولیاتی تحفظ اور فطرت کے تئیں بیداری بڑھانے کے مقصد سے ہر سال 22 اپریل کو ارتھ ڈے (عالمی یوم ارض) منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد زمین پر رہنے والے جانداروں، پیڑ پودوں اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے تئیں لوگوں کو ترغیب دینا ہے۔ ارتھ ڈے کا آغاز 1970 میں ہوا تھا، جب امریکی سینیٹر گیلورڈ نیلسن نے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ایک عوامی تحریک کھڑی کی۔ اس کے پیچھے 1969 میں کیلیفورنیا کے سانتا باربرا میں تیل کے بڑے رساو کا واقعہ تھا، جس نے سمندری زندگی کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ اس حادثے نے نیلسن کو گہرائی سے متاثر کیا اور انہوں نے لوگوں کو ماحول کے تئیں بیدار کرنے کا عزم کیا۔

ان کی اپیل پر 22 اپریل 1970 کو تقریباً دو کروڑ لوگوں نے پہلے ’عالمی یوم ارض‘ میں حصہ لیا، جو آگے چل کر ایک عالمی تحریک بن گیا۔ آج یہ دن دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی کوششوں کی علامت بن چکا ہے۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں شجر کاری، صفائی مہم، تحفظِ آب اور موسمیاتی تبدیلی کے تئیں بیداری جیسے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ لوگ زمین کو ہرا بھرا رکھنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے عہد کرتے ہیں۔

دیگر اہم واقعات:

1760 - مغل خاندان کا 18 واں بادشاہ اکبر دوم کی پیدائش۔

1906 - یونان کے ایتھنز میں 10 ویں اولمپک کھیلوں کا آغاز ہوا۔

1915 - پہلی عالمی جنگ کے دوران جرمن فوج نے پہلی بار زہریلی گیس کا استعمال کیا۔

1921 - نیتا جی سبھاش چندر بوس نے انڈین سول سروس سے استعفیٰ دیا۔

1931 - مصر اور عراق نے امن معاہدے پر دستخط کیے۔

1958 - ایڈمرل آر ڈی کٹاری ہندوستانی بحریہ کے پہلے ہندوستانی سربراہ بنائے گئے۔

1983 - خلائی جہاز سویوز ٹی-8 زمین پر واپس لوٹا۔

2001 - ہندوستان کے مشہور سیاست دانوں میں سے ایک اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر محمود علی خان کا انتقال۔

2002 - پاکستان میں پرل قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی۔

2004 - شمالی کوریا میں ٹرینوں کی خوفناک ٹکر، 3000 افراد ہلاک و زخمی۔

2005 - بانڈونگ (انڈونیشیا) میں 50 سال بعد دوسری ایشیائی-افریقی کانفرنس کا آغاز۔

2008 - بی جے پی کے جنرل سکریٹری گوپی ناتھ منڈے نے اپنا استعفیٰ واپس لیا۔

2010 - دہلی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سال 1996 میں لاجپت نگر مارکیٹ میں ہوئے بم دھماکے کے کیس میں قصوروار چھ افراد میں سے تین محمد نوشاد، محمد علی بٹ اور مرزا نثار حسین کو سزائے موت سنائی۔

2016 - 170 سے زیادہ ممالک نے موسمیاتی تبدیلی پر پیرس معاہدے پر دستخط کیے۔ اسے نومبر 2016 میں نافذ کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande