
کولکاتہ ،22اپریل (ہ س )۔
ریت کی اسمگلنگ سے متعلق ایک مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے طلب کیے جانے کے باوجود کولکاتہ پولیس کے ڈپٹی کمشنر شانتنو سنہا بسواس بدھ کو تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ تاہم ان کے وکیل نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر پہنچ کر وقت مانگا۔
ذرائع کے مطابق شانتنو سنہا بسواس کو بدھ کو سالٹ لیک میں واقع سینٹرل گورنمنٹ آفس کمپلیکس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ ذاتی طور پر حاضر نہیں ہوئے۔ ان کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ وہ دیگر مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے اور نئی تاریخ کی درخواست کی۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ریت کی اسمگلنگ کیس میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ حکام نے اس معاملے میں شانتنو سنہا بسواس سے پوچھ گچھ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اس کے علاوہ، وہ بالی گنج، جنوبی کولکاتہ کے رہنے والے وشو جیت پوددار عرف سونا پپو کے ایک اور معاملے میں بھی زیر تفتیش ہے۔ سونا پپو کو زمینوں پر قبضے، بھتہ خوری اور آرمس ایکٹ سے متعلق کئی الزامات کا سامنا ہے۔ بہالا کے تاجر جئے کامدار کو پہلے ہی اسی معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ