دہلی پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل 2 لاکھ روپے کی رشوت لیتے پکڑا گیا، چھاپے میں 49 لاکھ روپے برآمد
نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو دوارکا میں دہلی پولیس کے نارکوٹکس سیل میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل اجے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کو شکایت کنندہ سے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے اور لینے کے الزام میں
CBI-ARRESTS-DELHI-POLICE-CONSTABLE


نئی دہلی، 22 اپریل (ہ س)۔ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو دوارکا میں دہلی پولیس کے نارکوٹکس سیل میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل اجے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم کو شکایت کنندہ سے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کرنے اور لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

سی بی آئی کے مطابق، 21 اپریل کو درج کیے گئے معاملے میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم ہیڈ کانسٹیبل اور دیگر نامعلوم افراد نے شکایت کنندہ کو جھوٹے معاملے میں پھنسنے سے بچانے کے لئے 15 لاکھ روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ ملزم نے 21 اپریل تک 5 لاکھ روپے کی پہلی قسط مانگی تھی۔

اس کے بعد سی بی آئی نے جال بچھا کر ملزم کو 2 لاکھ روپے لیتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس کے علاوہ دفتر کے احاطے کی تلاشی کے دوران 48.87 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے۔ ایجنسی نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande