
علی گڑھ, 22 اپریل (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اور اداروں نے یومِ ارض 2026 کے موقع پر کیمپس میں شجرکاری مہمات اور بیداری پروگرامو ں کا انعقاد کیا جس میں ”ہماری طاقت، ہماری زمین“ کے موضوع کی معنویت واضح کی گئی۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی) کے شعبہ کارڈیو تھوریسک سرجری (سی ٹی وی ایس) میں مخلص فاؤنڈیشن انڈیا اور دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن، علی گڑھ کے اشتراک سے شجرکاری مہم چلائی گئی۔ یہ سرگرمی صدر شعبہ پروفیسر محمد اعظم حسین کی رہنمائی میں انجام دی گئی، جس کا مقصد ماحولیاتی ذمہ داری کے جذبہ اور سماجی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر پروفیسر انجم پرویز، پرنسپل، جے این ایم سی؛ پروفیسر فرح اعظمی، پرنسپل، کالج آف نرسنگ؛ پروفیسر عفت اصغر؛ پروفیسر رفیع الدین؛ پروفیسر جمیل؛ پروفیسر فضل الرحمن؛ پروفیسر نسیم احمد؛ پروفیسر شمس تبریز؛ ڈاکٹر قرۃ العین؛ ڈاکٹر کلیم افروغ زیدی؛ ڈاکٹر سید اسد علی؛ ڈاکٹر محمد مجاہد؛ خواجہ حسن جبران؛ ڈاکٹر ارسلان؛ ڈاکٹر صدف؛ ڈاکٹر راشد عمران خان؛ ڈاکٹر انس؛ ڈاکٹر انعم خالد؛ اور انشاء فیروز سمیت دیگر افراد موجود تھے۔
مخلص فاؤنڈیشن انڈیا کے صدر مسٹر عمیر رضوان خان نے ماحولیاتی تحفظ کے تئیں اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا، جبکہ ڈاکٹر محمد اعظم حسین نے پائیداری کے فروغ میں مقامی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دی نوبل سپورٹ فاؤنڈیشن کے صدر مسٹر محمد عظیم خان نے شجرکاری مہمات کی طویل مدتی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ